Sunan At-Tirmidhi 3839

مناقب کا بیان

3839Sunan At-Tirmidhi

حضرت ابوہریرہ (رض) کے مناقب

حَدَّثَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى الْقَزَّازُ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، حَدَّثَنَا الْمُهَاجِرُ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ الرِّيَاحِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِتَمَرَاتٍ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ ادْعُ اللَّهَ فِيهِنَّ بِالْبَرَكَةِ، فَضَمَّهُنَّ ثُمَّ دَعَا لِي فِيهِنَّ بِالْبَرَكَةِ، فَقَالَ لِي: خُذْهُنَّ وَاجْعَلْهُنَّ فِي مِزْوَدِكَ هَذَا، أَوْ فِي هَذَا الْمِزْوَدِ، كُلَّمَا أَرَدْتَ أَنْ تَأْخُذَ مِنْهُ شَيْئًا فَأَدْخِلْ فِيهِ يَدَكَ فَخُذْهُ وَلَا تَنْثُرْهُ نَثْرًا، فَقَدْ حَمَلْتُ مِنْ ذَلِكَ التَّمْرِ كَذَا وَكَذَا مِنْ وَسْقٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ، فَكُنَّا نَأْكُلُ مِنْهُ وَنُطْعِمُ وَكَانَ لَا يُفَارِقُ حِقْوِي، حَتَّى كَانَ يَوْمُ قَتْلِ عُثْمَانَ فَإِنَّهُ انْقَطَعَ. قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ، وَقَدْ رُوِيَ هَذَا الْحَدِيثُ مِنْ غَيْرِ هَذَا الْوَجْهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ.

ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ میں نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں کچھ کھجوریں لے کر حاضر ہوا، میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! ان میں برکت کی دعا فرما دیجئیے، تو آپ نے انہیں اکٹھا کیا پھر ان میں برکت کی دعا کی اور فرمایا: انہیں لے جاؤ اور اپنے توشہ دان میں رکھ لو اور جب تم اس میں سے کچھ لینے کا ارادہ کرو تو اس میں اپنا ہاتھ ڈال کرلے لو، اسے بکھیرو نہیں چناچہ ہم نے اس میں سے اتنے اتنے وسق اللہ کی راہ میں دیئے اور ہم اس میں سے کھاتے تھے اور کھلاتے بھی تھے ١ ؎ اور وہ (تھیلی) کبھی میری کمر سے جدا نہیں ہوتی تھی، یہاں تک کہ جس دن عثمان ؓ قتل کئے گئے تو وہ ٹوٹ کر (کہیں) گرگئی۔

Sayyidina Abu Hurayrah (RA) narated: I brought some dates to the Prophet ﷺ and requested him, ‘O Messenger of Allah, pray to Allah for blessing in these.’ He gathered them and prayed for me in it, and said to me, “Take them and put them in your tifin carrier, this one. Whenever you wish take any (date) from it put your hand into it. Take it out but do not dust it out.’ Indeed, I have carried many baskets full of this date given away in Allah’s path, we ate from it ourselves and fed other people. And it has never been put away from my back till the day when Uthman was killed it dropped (somewhere and was lost). [Ahmed 8636]

حسن الإسنادصحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 3839
Imam Tirmidhi's comment · امام ترمذی
١- یہ حدیث اس سند سے حسن غریب ہے، ٢- یہ حدیث ابوہریرہ ؓ سے دوسری سندوں سے آئی ہے۔
Notes · وضاحت
١ ؎: خیر و برکت کی دعا اللہ کے رسول ﷺ کسی مقبول بارگاہ الٰہی آدمی کے لیے کرسکتے ہیں؟ ثابت ہوا کہ ابوہریرہ ؓ مقبول بارگاہ الٰہی تھے۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ المؤلف ( تحفة الأشراف: ١٢٨٩٣) (صحیح) (شواہد کی بنا پر صحیح ہے، الصحیحة: ٣٩٦٣، تراجع الالبانی ٢٢٧)