Sunan At-Tirmidhi 3801

مناقب کا بیان

3801Sunan At-Tirmidhi

حضرت ابوذر غفاری (رض) کے مناقب

حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ، حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عُمَيْرٍ وَهُوَ أَبُو الْيَقْظَانِ، عَنْ أَبِي حَرْبِ بْنِ أَبِي الْأَسْوَدِ الدِّيلِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: مَا أَظَلَّتِ الْخَضْرَاءُ، وَلَا أَقَلَّتِ الْغَبْرَاءُ أَصْدَقَ مِنْ أَبِي ذَرٍّ . قَالَ: وَفِي الْبَابِ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ، وَأَبِي ذَرٍّ، قَالَ: وَهَذَا حَسَنٌ.

عبداللہ بن عمرو ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: آسمان نے کسی پر سایہ نہیں کیا اور نہ زمین نے اپنے اوپر کسی کو پناہ دی جو ابوذر ؓ سے زیادہ سچا ہو ١ ؎۔

Sayyidina Abdullah ibn Amar (RA) reported that he heard Allah’s Messenger ﷺ say, “Neither has the heaven given shade to, nor the earth carried anyone more truthful than, Abu Dharr (RA) [Ibn e Majah 156, Ahmed 6641]

صحيح، ابن ماجة (156)صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 3801
Imam Tirmidhi's comment · امام ترمذی
١- یہ حدیث حسن ہے، ٢- اس باب میں ابو الدرداء اور ابوذر سے حدیثیں آئی ہیں۔
Notes · وضاحت
١ ؎: اس حدیث سے ابوذر ؓ کی سچائی سے متعلق مبالغہ اور تاکید مقصود ہے۔
Takhrij · تخریج
سنن ابن ماجہ/المقدمة ١١ (١٥٦) (تحفة الأشراف: ٨٩٥٧)، و مسند احمد (٢/١٦٣، ١٧٥) (صحیح)