Sunan At-Tirmidhi 2233

فتنوں کا بیان

2233Sunan At-Tirmidhi

عیسی بن مریم کے نزول کے بارے میں

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَيُوشِكَنَّ أَنْ يَنْزِلَ فِيكُمْ ابْنُ مَرْيَمَ حَكَمًا مُقْسِطًا فَيَكْسِرَ الصَّلِيبَ، وَيَقْتُلَ الْخِنْزِيرَ، وَيَضَعَ الْجِزْيَةَ، وَيَفِيضَ الْمَالُ، حَتَّى لَا يَقْبَلَهُ أَحَدٌ ، قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.

ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! عنقریب تمہارے درمیان عیسیٰ بن مریم حاکم اور منصف بن کر اتریں گے، وہ صلیب کو توڑیں گے، سور کو قتل کریں گے، جزیہ ختم کردیں گے، اور مال کی زیادتی اس طرح ہوجائے گی کہ اسے کوئی قبول کرنے والا نہ ہوگا ١ ؎۔

Sayyidina Abu Hurairah (RA) reported that the Prophet ﷺ said, “By Him in Whose hand is my soul, Ibn Maryam will soon descend among you as a just judge. He will break the cross, kill swine and abolish the jizyah, and wealth will flow to such abundance that no one will take it.” [Ahmed 10944, Bukhari 2222, Muslim 155, Ibn Majah 4078] --------------------------------------------------------------------------------

صحيح، ابن ماجة (4078)صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 2233
Imam Tirmidhi's comment · امام ترمذی
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
Notes · وضاحت
١ ؎: علماء کا کہنا ہے کہ دیگر انبیاء کو چھوڑ کر عیسیٰ (علیہ السلام) کے نزول میں یہ حکمت پوشیدہ ہے کہ اس نزول سے یہود کے اس زعم کو کہ انہوں نے عیسیٰ کو قتل کیا ہے، باطل کرنا مقصود ہے، چناچہ نزول عیسیٰ سے ان کے جھوٹ کی قلعی کھل جائے گی۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/البیوع ١٠٢ (٢٢٢٢)، والمظالم ٣١ (٢٤٧٦)، والأنبیاء ٤٩ (٣٤٤٨)، صحیح مسلم/الأیمان ٧٠ (١٥٥)، سنن ابن ماجہ/الفتن ٣٣ (٤٠٧٨) (تحفة الأشراف: ١٣٢٢٨)، و مسند احمد (٢/٢٣٠، ٢٧٢، ٣٩٤، ٤٨٢، ٥٣٨) (صحیح )