Sunan At-Tirmidhi 2229

فتنوں کا بیان

2229Sunan At-Tirmidhi

گمراہ حکمرانوں کے متعلق

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ أَبِي أَسْمَاءَ الرَّحَبِيِّ، عَنْ ثَوْبَانَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّمَا أَخَافُ عَلَى أُمَّتِي الْأَئِمَّةَ الْمُضِلِّينَ . (حديث مرفوع) (حديث موقوف) قَالَ: قَالَ: وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا تَزَالُ طَائِفَةٌ مِنْ أُمَّتِي عَلَى الْحَقِّ ظَاهِرِينَ لَا يَضُرُّهُمْ مَنْ يَخْذُلُهُمْ حَتَّى يَأْتِيَ أَمْرُ اللَّهِ ، قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ، سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ إِسْمَاعِيل، يَقُولُ: سَمِعْتُ عَلِيَّ بْنَ الْمَدِينِيِّ، يَقُولُ: وَذَكَرَ هَذَا الْحَدِيثَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا تَزَالُ طَائِفَةٌ مِنْ أُمَّتِي ظَاهِرِينَ عَلَى الْحَقِّ فَقَالَ عَلِيٌّ: هُمْ أَهْلُ الْحَدِيثِ.

ثوبان ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: میں اپنی امت پر گمراہ کن اماموں (حاکموں) سے ڈرتا ہوں ١ ؎، نیز فرمایا: میری امت کی ایک جماعت ہمیشہ حق پر غالب رہے گی، ان کی مدد نہ کرنے والے انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا سکیں گے یہاں تک کہ اللہ کا حکم (قیامت) آ جائے ۔

Sayyidina Thawban (RA) reported that Allah’s Messenger ﷺ said, “I fear for the misled rulers over my ummah.’ He also said, “A section of my ummah will never cease to be on the right. They will prevail and they will not be harmed by those who desert them till the command of Allah comes.” [Muslim 1920]

صحيح، الصحيحة (4 / 110 و 1957)صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 2229
Imam Tirmidhi's comment · امام ترمذی
١ - یہ حدیث حسن صحیح ہے، ٢ - میں نے محمد بن اسماعیل بخاری کو کہتے سنا کہ میں نے علی بن مدینی کو کہتے سنا کہ انہوں نے نبی اکرم ﷺ کی یہ حدیث میری امت کی ایک جماعت ہمیشہ حق پر غالب رہے گی ذکر کی اور کہا: وہ اہل حدیث ہیں۔
Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی یہ حکمراں ایسے ہوں گے جو بدعت اور فسق و فجور کے داعی ہوں گے۔
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/الإمارة ٥٣ (١٩٢٠)، سنن ابن ماجہ/المقدمة ١ (١٠) (تحفة الأشراف: ٢١٠٢)، و مسند احمد (٥/٢٧٩) (کلہم بالشطر الثاني فحسب) (صحیح )