Sunan At-Tirmidhi 1436

حدود کا بیان

1436Sunan At-Tirmidhi

اہل کتاب کو سنگسار کرنے

حَدَّثَنَا إِسْحَاق بْنُ مُوسَى الْأَنْصَارِيُّ، حَدَّثَنَا مَعْنٌ، حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجَمَ يَهُودِيًّا وَيَهُودِيَّةً . قَالَ أَبُو عِيسَى: وَفِي الْحَدِيثِ قِصَّةٌ، وَهَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.

عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک یہودی مرد اور ایک یہودی عورت کو رجم کیا۔

Sayyidina Ibn Umar (RA) reported that the Prophet ﷺ ( (sentenced) a Jew man and a Jew woman to rajm. [Bukhari 7543]

صحيح، ابن ماجة (1476)صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 1436
Imam Tirmidhi's comment · امام ترمذی
١ - اور یہ حدیث حسن صحیح ہے، ٢ - حدیث میں ایک قصہ کا بھی ذکر ہے ١ ؎۔
Notes · وضاحت
١ ؎: امام ترمذی نے جس قصہ کی طرف اشارہ کیا ہے وہ یہ ہے: یہود نبی اکرم ﷺ کے پاس ایک ایسے مرد اور عورت کو لائے جن سے زنا کا صدور ہوا تھا، اللہ کے رسول نے ان لوگوں سے پوچھا: اس کے متعلق توراۃ میں کیا حکم ہے؟ کیونکہ ہمارے یہاں اس کی سزا رجم ہے، ان لوگوں نے کہا: کوڑے کی سزا ہے، یا چہرے پر کالا پوت کر عوام میں رسوا کیا جانا ہے، عبداللہ بن سلام نے کہا: تم کذب بیانی سے کام لے رہے ہو، اس میں بھی رجم کا حکم ہے، چناچہ توراۃ طلب کی گئی، اسے پڑھا جانے لگا تو پڑھنے والے نے آیت رجم کو چھپا کر اس سے ما قبل اور بعد کی آیات پڑھیں، پھر عبداللہ بن سلام کے کہنے پر اس نے اپنا ہاتھ اٹھایا تو آیت رجم موجود تھی، چناچہ رسول اللہ ﷺ نے انہیں رجم کا حکم دیا۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الجنائز ٦٠ (١٣٢٩)، والمناقب ٢٦ (٣٦٣٥)، والحدود ٢٤ (٦٨١٩)، صحیح مسلم/الحدود ٦ (١٦٩٩)، سنن ابی داود/ الحدود ٢٦ (٤٤٤٦)، سنن ابن ماجہ/الحدود ١٠ (٢٥٥٦)، (تحفة الأشراف: ٨٣٢٤)، وط/الحدود ١ (١)، سنن الدارمی/الحدود ١٥ (٢٣٤٨) (صحیح )