Sunan An Nasai 973نماز شروع کرنے سے متعلق احادیث

973Sunan An Nasaiضعیف

نماز ظہر میں قرأت سے متعلق

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شُجَاعٍ الْمَرُّوذِيُّ، قال: حَدَّثَنَا أَبُو عُبَيْدَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدٍ، قال: سَمِعْتُ أَبَا بَكْرِ بْنَ النَّضْرِ، قال: كُنَّا بِالطَّفِّ عِنْدَ أَنَسٍ فَصَلَّى بِهِمُ الظُّهْرَ فَلَمَّا فَرَغَ قال: إِنِّي صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الظُّهْرَ فَقَرَأَ لَنَا بِهَاتَيْنِ السُّورَتَيْنِ فِي الرَّكْعَتَيْنِ سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى و هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْغَاشِيَةِ.

عبداللہ بن عبید کہتے ہیں کہ میں نے ابوبکر بن نضر کو کہتے سنا کہ ہم طف میں انس (رض) کے پاس تھے تو انہوں نے لوگوں کو ظہر پڑھائی، جب وہ فارغ ہوئے تو کہنے لگے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ ظہر پڑھی، تو آپ نے (ظہر کی) دونوں رکعتوں میں یہی دونوں سورتیں یعنی سبح اسم ربک الأعلى اور ہل أتاک حديث الغاشية پڑھی۔

Abu Bakr bin An-Nadr said: "We were in At-Taff with Anas, and he led them in praying Zuhr. When he had finished, he said: I prayed Zuhr with the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) and he recited two surahs for us in the two rakahs: "Glorify the Name of your Lord, the Most High and Has there come to you the narration of the over-whelming (i.e. The Day of Resurrection)"?

ضعيف الإسنادصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 972
Notes · وضاحت
١ ؎: طف کوفہ کے قریب ایک جگہ کا نام ہے۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف : ١٧١٤) (ضعیف الإسناد) (اس کے راوی ” ابوبکر بن نضر “ مجہول الحال ہیں )