Sunan An Nasai 972

نماز شروع کرنے سے متعلق احادیث

972Sunan An Nasai

نماز ظہر میں قرأت سے متعلق

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ صُدْرَانَ، قال: حَدَّثَنَا سَلْمُ بْنُ قُتَيْبَةَ قال: حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ الْبَرِيدِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْبَرَاءِ، قال: كُنَّا نُصَلِّي خَلْفَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الظُّهْرَ فَنَسْمَعُ مِنْهُ الْآيَةَ بَعْدَ الْآيَاتِ مِنْ سُورَةِ لُقْمَانَ وَالذَّارِيَاتِ.

براء ؓ کہتے ہیں کہ ہم نبی اکرم ﷺ کے پیچھے ظہر پڑھتے تھے، تو ہم آپ سے سورة لقمان اور سورة والذاریات کی ایک آدھ آیت کئی آیتوں کے بعد سن لیتے تھے ١ ؎۔

It was narrated that Al-Bara (RA) said: "We used to pray Zuhr behind the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) and we heard some of the verses from Surah Luqman and Adh-Dhariyat from him".

ضعيفصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 971
Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی آپ سری قرات کرتے تھے لیکن کبھی کبھی کوئی آیت زور سے بھی پڑھ دیا کرتے تھے، اس سے معلوم ہوا کہ سری نمازوں میں کبھی کبھی کوئی آیت جہر سے پڑھ دینے میں کوئی حرج نہیں۔
Takhrij · تخریج
سنن ابن ماجہ/الإقامة ٨ (٨٣٠)، (تحفة الأشراف: ١٨٩١) (ضعیف الإسناد) (اس کے راوی ” ابو اسحاق “ مختلط ہوگئے تھے، نیز مدلس بھی ہیں، اور عنعنہ سے روایت کیے ہوئے ہیں )