نماز ظہر میں پہلی رکعت میں سورت پڑھنے سے متعلق
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ، قال: حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ، عَنْ عَطِيَّةَ بْنِ قَيْسٍ، عَنْ قَزَعَةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، قال: لَقَدْ كَانَتْ صَلَاةُ الظُّهْرِ تُقَامُ فَيَذْهَبُ الذَّاهِبُ إِلَى الْبَقِيعِ فَيَقْضِي حَاجَتَهُ، ثُمَّ يَتَوَضَّأُ، ثُمَّ يَجِيءُ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الرَّكْعَةِ الْأُولَى يُطَوِّلُهَا.
ابو سعید خدری (رض) کہتے ہیں کہ نماز ظہر کھڑی کی جاتی تھی، پھرجانے والا بقیع جاتا اور اپنی حاجت پوری کرتا، پھر وضو کرتا اور واپس آتا، اور رسول اللہ ﷺ پہلی رکعت میں ہوتے، (کیونکہ) آپ اسے خوب لمبی کرتے تھے۔
It was narrated that Abu Saeed Al-Khudri (RA) said: "The Iqamah for Zuhr prayer would be said, and a person could go to the Al-Baqi, relieve himself, perform wudhu, and come (to the masjid), and the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) would still be in the first rakah, making it lengthy.