Sunan An Nasai 757

قبلہ کے متعلق احادیث

757Sunan An Nasai

سترہ کے اور نماز کے درمیان سے نکل جانے کی وعید

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ أَبِي النَّضْرِ، عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ، أَنَّ زَيْدَ بْنَ خَالِدٍ أَرْسَلَهُ إِلَى أَبِي جُهَيْمٍ يَسْأَلُهُ مَاذَا سَمِعَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: فِي الْمَارِّ بَيْنَ يَدَيِ الْمُصَلِّي، فَقَالَ أَبُو جُهَيْمٍ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَوْ يَعْلَمُ الْمَارُّ بَيْنَ يَدَيِ الْمُصَلِّي مَاذَا عَلَيْهِ، لَكَانَ أَنْ يَقِفَ أَرْبَعِينَ خَيْرًا لَهُ مِنْ أَنْ يَمُرَّ بَيْنَ يَدَيْهِ.

بسر بن سعید سے روایت ہے کہ زید بن خالد نے انہیں ابوجہیم ؓ کے پاس بھیجا، وہ ان سے پوچھ رہے تھے کہ انہوں نے نمازی کے سامنے سے گزرنے والے کے سلسلے میں رسول اللہ ﷺ کو کیا کہتے سنا ہے؟ تو ابوجہیم ؓ نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اگر نمازی کے سامنے سے گزرنے والا جانتا کہ اس پر کیا گناہ ہے تو وہ چالیس (دن، مہینہ یا سال) تک کھڑا رہنے کو بہتر اس بات سے جانتا کہ وہ اس کے سامنے سے گزرے ۔

Narrated Busr bin Saeed: It was narrated from Busr bin Saeed said that Zaid bin Khalid sent him to Abu Juhaim to ask him what he had heard the Messenger of Allah ﷺ say about one who passes in front of a person who is praying? Abu Juhaim said: "The Messenger of Allah ﷺsaid: "If the one who passes in front of a person who is praying knew what (burden of sin) there is on him, standing for forty would be better for him than passing in front of him".

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 756
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الصلاة ١٠١ (٥١٠)، صحیح مسلم/الصلاة ٤٨ (٥٠٧)، سنن ابی داود/الصلاة ١٠٩ (٧٠١)، سنن الترمذی/الصلاة ١٣٥ (٣٣٦)، سنن ابن ماجہ/إقامة ٣٧ (٩٤٥)، (تحفة الأشراف: ١١٨٨٤)، موطا امام مالک/السفر ١٠ (٣٤)، مسند احمد ٤/١٦٩، سنن الدارمی/الصلاة ١٣٠ (١٤٥٧) (صحیح )