اعمال کی برائی سے پناہ مانگنے سے متعلق
أَخْبَرَنِي عِمْرَانُ بْنُ بَكَّارٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الْمُغِيرَةِ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدَةُ، قَالَ: حَدَّثَنِي ابْنُ يَسَافٍ، قَالَ: سُئِلَتْ عَائِشَةُ: مَا كَانَ أَكْثَرُ مَا كَانَ يَدْعُو بِهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؟ قَالَتْ: كَانَ أَكْثَرُ دُعَائِهِ أَنْ يَقُولَ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا عَمِلْتُ، وَمِنْ شَرِّ مَا لَمْ أَعْمَلْ بَعْدُ.
ہلال بن یساف کہتے ہیں کہ میں نے ام المؤمنین عائشہ ؓ سے پوچھا: نبی اکرم ﷺ کون سی دعا اکثر مانگا کرتے تھے؟ وہ بولیں: آپ اکثر یہی مانگتے تھے: اللہم إني أعوذ بک من شر ما عملت ومن شر ما لم أعمل بعد اے اللہ! میں اپنے عمل کی برائی سے پناہ مانگتا ہوں، جو میں کرچکا اور جو ابھی نہیں کیے ہیں (اور بعد میں کرنے والا ہوں) ۔
Ibn Yasaf said: "I asked Aishah (RA), what was the supplication that the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) said the most? She said: The supplication that he said the most was: Allahumma, inni audhu bika min sharri ma amiltu wa min sharri ma lam amal bad (O Allah, I seek refuge with You from the evil of what I have done, and from the evil of what I have not done yet).