Sunan An Nasai 416

غسل کا بیان

416Sunan An Nasai

جس وقت عورتوں کے سر کی مینڈھیاں گندھی ہوئی ہوں تو سر کا کھولنا لازمی نہیں ہے

أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ، قال: أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ طَهْمَانَ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ، أَنَّعَائِشَةَ، قالت: لَقَدْ رَأَيْتُنِيأَغْتَسِلُ أَنَا وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ هَذَا، فَإِذَا تَوْرٌ مَوْضُوعٌ مِثْلُ الصَّاعِ أَوْ دُونَهُ، فَنَشْرَعُ فِيهِ جَمِيعًا فَأُفِيضُ عَلَى رَأْسِي بِيَدَيَّ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ وَمَا أَنْقُضُ لِي شَعْرًا.

ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ میں نے اپنے آپ کو دیکھا ہے کہ میں اور رسول اللہ ﷺ دونوں اس برتن سے غسل کرتے تھے، تو میں نے نظر اٹھا کر دیکھا تو وہاں ایک ڈول رکھا ہوا تھا جو ایک صاع کے برابر تھا، یا اس سے کچھ کم، (اور وہ اسی کی طرف اشارہ کر رہی تھیں) (وہ کہہ رہی تھیں کہ) ہم دونوں غسل ایک ساتھ شروع کرتے، تو میں اپنے سر پر اپنے ہاتھوں سے تین مرتبہ پانی بہاتی، اور میں اپنا بال نہیں کھولتی تھی۔

Aisha (RA) said: “I remember performing Ghusl — myself and the Messenger of Allah ﷺ , from this” — a vessel like a Sa’ or smaller. “We both started taking water from it and I poured water over my head with my hand, three times, without undoing any of my hair.” (Sahih)

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 416
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/الحیض ١٢ (٣٣١) مطولاً، سنن ابن ماجہ/الطھارة ١٠٨(٦٠٤) مطولاً، (تحفة الأشراف ١٦٣٢٤)، مسند احمد ٦/ ٤٣ کلاھمافي سیاق آخر (صحیح )