Sunan An Nasai 3516

طلاق سے متعلقہ احادیث

3516Sunan An Nasai

جبکہ کسی عورت کا شوہر بچے کا منکر ہو تو بچہ اسی کو دے دینا چاہیے

أَخْبَرَنَا إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: الْوَلَدُ لِلْفِرَاشِ، وَلِلْعَاهِرِ الْحَجَرُ، قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ: وَلَا أَحْسَبُ هَذَا عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، وَاللَّهُ تَعَالَى أَعْلَمُ.

عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: لڑکا فراش والے کا ہے ١ ؎ اور زنا کرنے والے کو پتھر ملیں گے ٢ ؎۔

It was narrated from Abdullah that the Messenger of Allah said: "The child is the beds, and for the fornicator is the stone. Abu ‘Abdur-Rahman (An-Nasa’i) said: I do not think that this is from ‘Abdullah bin Mas’ud, and Allah, Most High, knows best.

صحيح لغيرهصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3486
Notes · وضاحت
١ ؎: بیوی اور لونڈی جس سے مرد کی صحبت جائز ہے اسے فراش ( بچھونا ) کہا گیا ہے، تو بچھونا جس کا ہوگا یعنی عورت یا لونڈی جس کی ہوگی لڑکا بھی اس کا کہا یا مانا جائے گا۔ ٢ ؎: یعنی غیر شادی شدہ ہوگا تو کوڑے لگیں گے جو پتھر کی مار کی طرح تکلیف دہ ہیں اور شادی شدہ ہوگا تو ( فی الواقع ) پتھروں سے مار مار کر ہلاک کردیا جائے گا۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: ٩٢٩٤) (صحیح) (سابقہ حدیث سے تقویت پاکر یہ صحیح ہے )