دو دن روزہ رکھنا اور ایک دن ناغہ کرنا
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي عَمَّارٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُرَحْبِيلَ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: قِيلَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: رَجُلٌ يَصُومُ الدَّهْرَ، قَالَ: وَدِدْتُ أَنَّهُ لَمْ يَطْعَمِ الدَّهْرَ، قَالُوا: فَثُلُثَيْهِ، قَالَ: أَكْثَرَ، قَالُوا: فَنِصْفَهُ، قَالَ: أَكْثَرَ، ثُمَّ قَالَ: أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِمَا يُذْهِبُ وَحَرَ الصَّدْرِ صَوْمُ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ.
عمرو بن شرجبیل ایک صحابی رضی الله عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ سے عرض کیا گیا: ایک آدمی ہے جو ہمیشہ روزے رکھتا ہے؟ آپ نے فرمایا: میری خواہش ہے کہ وہ کبھی کھاتا ہی نہیں ١ ؎، لوگوں نے عرض کیا: دو تہائی ایام رکھے تو؟ ٢ ؎ آپ ﷺ نے فرمایا: یہ بھی زیادہ ہے ، لوگوں نے عرض کیا: اور آدھا رکھے تو؟ ٣ ؎ آپ ﷺ نے فرمایا: یہ بھی زیادہ ہے ، پھر آپ ﷺ نے فرمایا: کیا میں تمہیں اتنے روزوں نہ بتاؤں جو سینے کی سوزش کو ختم کردیں، یہ ہر مہینے کے تین دن کے روزے ہیں ۔
It was narrated from ‘Amr bin Shurahbil that a man from among the Companions of the Prophet said: “It was said to the Prophet ﷺ that a man fasted for the rest of his life. He said: ‘I wish that he had never eaten.’ They said: ‘Two-thirds (of a lifetime)?’ He said: ‘That is too much.’ Theysaid ‘Half?’ He said: ‘That is too much.’ Then he said: ‘Shall I not tell you of that which will take away impurity from the heart? Fasting three days each month.”(Sahih)