Sunan An Nasai 2388

روزوں سے متعلقہ احادیث

2388Sunan An Nasai

دو دن روزہ رکھنا اور ایک دن ناغہ کرنا

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ، عَنْ أَبِي عَمَّارٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُرَحْبِيلَ، قَالَ: أَتَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ ! مَا تَقُولُ فِي رَجُلٍ صَامَ الدَّهْرَ كُلَّهُ ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: وَدِدْتُ أَنَّهُ لَمْ يَطْعَمِ الدَّهْرَ شَيْئًا، قَالَ: فَثُلُثَيْهِ، قَالَ: أَكْثَرَ، قَالَ: فَنِصْفَهُ، قَالَ: أَكْثَرَ، قَالَ: أَفَلَا أُخْبِرُكُمْ بِمَا يُذْهِبُ وَحَرَ الصَّدْرِ، قَالُوا: بَلَى، قَالَ: صِيَامُ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ.

عمرو بن شرحبیل کہتے ہیں کہ ایک شخص رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا اور کہنے لگا: اللہ کے رسول! آپ اس شخص کے بارے میں کیا فرماتے ہیں جو صیام الدھر رکھے؟ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: میں تو یہ چاہوں گا کہ کبھی کچھ کھائے ہی نہ ، اس نے کہا: اس کا دو تہائی رکھے تو؟ آپ نے فرمایا: زیادہ ہے ، اس نے کہا: آدھے ایام رکھے تو؟ آپ نے فرمایا: زیادہ ہے ، پھر آپ نے فرمایا: کیا میں تمہیں وہ چیز نہ بتاؤں جو سینے کی سوزش کو ختم کر دے ، لوگوں نے کہا: جی ہاں (ضرور بتائیے) آپ نے فرمایا: یہ ہر مہینے میں تین دن کا روزہ ہے ۔

It was narrated that ‘Amr bm Shurahbil said. “A man came the Messenger of Allah ﷺ and said: ‘Messenger of Allah, what do you say about a man who’fasted for the rest of his life?’ The Messenger of Allah ﷺ said: ‘I wish that he would never eat for the rest of his life.’ He said: ‘Two-thirds (of a lifetime)?’ He said: ‘That is too much.’ He said: ‘Half?’ He said: ‘That is too much.’ He said: ‘Shall I not tell you of that which will take away impurity from the heart?’ He said: ‘Yes.’ He(The Prophit) said: ‘Fasting for three days each month.” (Sahih).

صحيح لغيرهصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2386
Takhrij · تخریج
انظر ما قبلہ (صحیح) (یہ روایت مرسل ہے، پچھلی روایت سے تقویت پاکر صحیح ہے )