دوران رکوع پانچویں قسم کا کلمہ پڑھنا
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، قال: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، قال: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ، قال: حَدَّثَنَا عَمِّي الْمَاجِشُونُ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا رَكَعَ قَالَ: اللَّهُمَّ لَكَ رَكَعْتُ وَلَكَ أَسْلَمْتُ وَبِكَ آمَنْتُ خَشَعَ لَكَ سَمْعِي وَبَصَرِي وَعِظَامِي وَمُخِّي وَعَصَبِي.
علی بن ابی طالب ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب رکوع کرتے تو اللہم لک رکعت ولک أسلمت وبک آمنت خشع لک سمعي وبصري وعظامي ومخي وعصبي اے اللہ! میں نے تیرے لیے اپنی پیٹھ جھکا دی، اور اپنے آپ کو تیرے حوالے کردیا، اور میں تجھ پر ایمان لایا، میرے کان، میری آنکھیں، میری ہڈیاں، میرے بھیجے اور میرے پٹھوں نے تیرے لیے عاجزی کا اظہار کیا پڑھتے تھے۔
It was narrated from Ali (RA) bin Abi Talib that: When the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) bowed, he said: "Allahumma laka rakatu was laka aslamtu wa bika amantu, khasha laka sam`I wa basri wa `izami wa mukhi wa asabi (O Allah, to You I have bowed and to You I have submitted and in You I have believed. My hearing, sight, bones, brain and sinews are humbled before You)".