غسل جنابت کے طریقے کے بیان میں
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو کُرَيْبٍ وَالْأَشَجُّ وَإِسْحَقُ کُلُّهُمْ عَنْ وَکِيعٍ ح و حَدَّثَنَاه يَحْيَی بْنُ يَحْيَی وَأَبُو کُرَيْبٍ قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ کِلَاهُمَا عَنْ الْأَعْمَشِ بِهَذَا الْإِسْنَادِ وَلَيْسَ فِي حَدِيثِهِمَا إِفْرَاغُ ثَلَاثِ حَفَنَاتٍ عَلَی الرَّأْسِ وَفِي حَدِيثِ وَکِيعٍ وَصْفُ الْوُضُوئِ کُلِّهِ يَذْکُرُ الْمَضْمَضَةَ وَالِاسْتِنْشَاقَ فِيهِ وَلَيْسَ فِي حَدِيثِ أَبِي مُعَاوِيَةَ ذِکْرُ الْمِنْدِيلِ
محمد بن صباح، ابوبکر بن ابی شیبہ، ابوکریب، اشج، اسحاق، وکیع، یحییٰ بن یحیی، ابوکریب، ابومعاویہ، اعمش، حضرت وکیع ؓ سے بھی یہی روایت مروی ہے اس میں وضو کی مکمل ترکیب کا ذکر ہے اور اس میں انہوں نے کلی اور ناک میں پانی ڈالنے کا بھی ذکر کیا ہے اور ابی معاویہ کی حدیث میں رومال کا ذکر نہیں ہے۔
This hadith is narrated by Amash with the same chain of transmitters, but in the hadith narrated by Yahya bin Yahya and Abu Kuraib there is no mention of: "Pouring of three handfuls of water on the head." and in the hadith narrated by Waki all the features of ablution have been recorded: rinsing (of mouth), snuffing of water (in the nostrils); and in the hadith transmitted by Abu Muawyia, there is no mention of a towel.
غسل جنابت کے طریقے کے بیان میں
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ سَالِمٍ عَنْ کُرَيْبٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ مَيْمُونَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِمِنْدِيلٍ فَلَمْ يَمَسَّهُ وَجَعَلَ يَقُولُ بِالْمَائِ هَکَذَا يَعْنِي يَنْفُضُهُ
ابوبکر بن ابی شیبہ، عبداللہ بن ادریس، اعمش، سالم، کریب، ابن عباس، ام المومنین حضرت میمونہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ کے پاس رومال لایا گیا لیکن آپ ﷺ نے اسے نہیں چھوا اور بدن سے پانی کو ہاتھوں سے جھاڑتے رہے۔
Ibn Abbas (RA) narrated It on the authority of Maimuna that the Apostle of Allah ﷺ was given a towel, but he did not rub (his body) with it, but he did like this with water, i. e. he shook it off.
غسل جنابت کے طریقے کے بیان میں
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی الْعَنَزِيُّ حَدَّثَنِي أَبُو عَاصِمٍ عَنْ حَنْظَلَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ عَنْ الْقَاسِمِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا اغْتَسَلَ مِنْ الْجَنَابَةِ دَعَا بِشَيْئٍ نَحْوَ الْحِلَابِ فَأَخَذَ بِکَفِّهِ بَدَأَ بِشِقِّ رَأْسِهِ الْأَيْمَنِ ثُمَّ الْأَيْسَرِ ثُمَّ أَخَذَ بِکَفَّيْهِ فَقَالَ بِهِمَا عَلَی رَأْسِهِ
محمد بن مثنی، ابوعاصم، حنظلہ بن ابی سفیان، قاسم، حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب جنابت سے غسل فرماتے تو دودھ دوہنے کی طرح کا کوئی برتن منگواتے پھر ہاتھ سے پانی لے کر سر کی دائیں جانب سے شروع کرتے پھر بائیں جانب دھوتے پھر اپنے دونوں ہاتھوں میں پانی لے کر سر پر ڈالتے۔
Aisha reported: When the Messenger of Allah ﷺ took a bath because of sexual intercourse, he called for a vessel and took a handful of water from it and first (washed) the right side of his head, then left, and then took a handful (of water) and poured it on his head.
غسل جنابت میں مستحب پانی کی مقدار اور مرد و عورت کا ایک برتن سے ایک حالت میں غسل کرنے اور ایک کا دوسرے کے بچے ہوئے پانی سے غسل کرنے کے بیان میں
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی قَالَ قَرَأْتُ عَلَی مَالِکٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَغْتَسِلُ مِنْ إِنَائٍ هُوَ الْفَرَقُ مِنْ الْجَنَابَةِ
یحییٰ بن یحیی، مالک، ابن شہاب، عروہ بن زبیر، حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ اور میں ایک ہی برتن میں غسل کرتے تھے جنابت سے اور وہ برتن تین صاع کا ہوتا تھا۔
Aisha reported: The Messenger of Allah ﷺ washed himself with water from a vessel (measuring seven to eight seers) because of sexual intercourse.
غسل جنابت میں مستحب پانی کی مقدار اور مرد و عورت کا ایک برتن سے ایک حالت میں غسل کرنے اور ایک کا دوسرے کے بچے ہوئے پانی سے غسل کرنے کے بیان میں
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا لَيْثٌ ح و حَدَّثَنَا ابْنُ رُمْحٍ أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ ح و حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَمْرٌو النَّاقِدُ وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ قَالُوا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ کِلَاهُمَا عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَغْتَسِلُ فِي الْقَدَحِ وَهُوَ الْفَرَقُ وَکُنْتُ أَغْتَسِلُ أَنَا وَهُوَ فِي الْإِنَائِ الْوَاحِدِ وَفِي حَدِيثِ سُفْيَانَ مِنْ إِنَائٍ وَاحِدٍ قَالَ قُتَيْبَةُ قَالَ سُفْيَانُ وَالْفَرَقُ ثَلَاثَةُ آصُعٍ
قتیبہ بن سعید، لیث، قتیبہ بن سعید، ابوبکر بن ابی شیبہ، عمرو ناقد، زہیر بن حرب، زہری، عروہ، حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ ایک برتن میں غسل کرلیا کرتے تھے اور وہ تین صاع کا تھا اور میں اور آپ ﷺ ایک ہی برتن میں غسل کرلیا کرتے تھے سفیان کہتے ہیں کہ فرق تین صاع ہوتا ہے۔
Aisha reported: The Messenger of Allah ﷺ took a bath from the vessel (which contained seven to eight seers, i. e. fifteen to sixteen pounds) of water And I and he (the Holy Prophet) took a bath from the same vessel. And in the hadith narrated by Sufyan the words are: "from one vessel". Qutaiba said: Al-Faraq is three Sa (a cubic measuring of varying magnitude).
غسل جنابت میں مستحب پانی کی مقدار اور مرد و عورت کا ایک برتن سے ایک حالت میں غسل کرنے اور ایک کا دوسرے کے بچے ہوئے پانی سے غسل کرنے کے بیان میں
حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ الْعَنْبَرِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا أَبِي قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي بَکْرِ بْنِ حَفْصٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ دَخَلْتُ عَلَی عَائِشَةَ أَنَا وَأَخُوهَا مِنْ الرَّضَاعَةِ فَسَأَلَهَا عَنْ غُسْلِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ الْجَنَابَةِ فَدَعَتْ بِإِنَائٍ قَدْرِ الصَّاعِ فَاغْتَسَلَتْ وَبَيْنَنَا وَبَيْنَهَا سِتْرٌ وَأَفْرَغَتْ عَلَی رَأْسِهَا ثَلَاثًا قَالَ وَکَانَ أَزْوَاجُ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْخُذْنَ مِنْ رُئُوسِهِنَّ حَتَّی تَکُونَ کَالْوَفْرَةِ
عبیداللہ بن معاذ عنبری، شعبہ، ابوبکر بن حفص، ابوسلمہ بن عبدالرحمن ؓ روایت ہے کہ میں اور حضرت عائشہ ؓ کا رضاعی بھائی آپ کے پاس گئے اور آپ سے نبی کریم ﷺ کے طریقہ غسل جنابت کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے ایک برتن ایک صاع کی مقدار کا منگوایا اور غسل کیا اس حال میں کہ ہمارے اور آپ کے درمیان پردہ حائل تھا اور آپ نے اپنے سر پر تین بار پانی ڈالا اور ابوسلمہ نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی ازواج مطہرات ؓ اپنے سروں کے بال کترواتی تھیں یہاں تک کہ کانوں تک ہوجاتے۔
Abu Salamab. Abdul Rahman reported: I along with the foster brother of Aisha went to her and he asked about the bath of the Apostle ﷺ because of sexual intercourse. She called for a vessel equal to a Sa and she took a bath. and there was a curtain between us and her. She poured water on her head thrice and he (Abu Salama) said: The wives of the Apostle ﷺ collected hair on their heads and these lopped up to ears (and did not go beyond that).
غسل جنابت میں مستحب پانی کی مقدار اور مرد و عورت کا ایک برتن سے ایک حالت میں غسل کرنے اور ایک کا دوسرے کے بچے ہوئے پانی سے غسل کرنے کے بیان میں
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ سَعِيدٍ الْأَيْلِيُّ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي مَخْرَمَةُ بْنُ بُکَيْرٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ قَالَتْ عَائِشَةُ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا اغْتَسَلَ بَدَأَ بِيَمِينِهِ فَصَبَّ عَلَيْهَا مِنْ الْمَائِ فَغَسَلَهَا ثُمَّ صَبَّ الْمَائَ عَلَی الْأَذَی الَّذِي بِهِ بِيَمِينِهِ وَغَسَلَ عَنْهُ بِشِمَالِهِ حَتَّی إِذَا فَرَغَ مِنْ ذَلِکَ صَبَّ عَلَی رَأْسِهِ قَالَتْ عَائِشَةُ کُنْتُ أَغْتَسِلُ أَنَا وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ إِنَائٍ وَاحِدٍ وَنَحْنُ جُنُبَانِ
ہ اورن بن سعید ایلی، ابن وہب، مخرمہ بن بکیر، ابوسلمہ بن عبدالرحمن، حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب غسل فرماتے تو دائیں ہاتھ سے شروع کرتے اس پر پانی ڈال کر دھوتے پھر نجاست پر دائیں ہاتھ سے پانی ڈال کر اس کو بائیں ہاتھ سے دھوتے یہاں تک کہ اس سے فارغ ہو کر اپنے سر پر پانی ڈالتے حضرت عائشہ ؓ فرماتی ہیں کہ میں اور رسول اللہ ﷺ حالت جنابت میں ایک ہی برتن سے غسل کرلیتے۔
Salama bin Abdul Rahman narrated it on the authority of Aisha that when the Messenger of Allah ﷺ took a bath, he started from the right hand and poured water over it and washed it, and then poured water on the impurity with the right hand and washed it away with the help of the left hand, and after having removed it, he poured water on his head. Aisha said: I and the Messenger of Allah ﷺ took a bath from the same vessel, after sexual intercourse.
غسل جنابت میں مستحب پانی کی مقدار اور مرد و عورت کا ایک برتن سے ایک حالت میں غسل کرنے اور ایک کا دوسرے کے بچے ہوئے پانی سے غسل کرنے کے بیان میں
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا شَبَابَةُ حَدَّثَنَا لَيْثٌ عَنْ يَزِيدَ عَنْ عِرَاکٍ عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَکْرٍ وَکَانَتْ تَحْتَ الْمُنْذِرِ بْنِ الزُّبَيْرِ أَنَّ عَائِشَةَ أَخْبَرَتْهَا أَنَّهَا کَانَتْ تَغْتَسِلُ هِيَ وَالنَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي إِنَائٍ وَاحِدٍ يَسَعُ ثَلَاثَةَ أَمْدَادٍ أَوْ قَرِيبًا مِنْ ذَلِکَ
محمد بن رافع، شبابہ، لیث، یزید، عراک، حفصہ بنت عبدالرحمن بن ابی بکر، حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ وہ اور نبی کریم ﷺ ایک ہی برتن میں غسل کرلیا کرتے جس میں تین مد یا اس کے قریب پانی آتا تھا۔
Hafsa, daughter of Abdul Rahman bin Abu Bakr, reported that Aisha narrated to her that she and the Apostle of Allah ﷺ took a bath from the same vessel which contained water equal to three Mudds or thereabout.
غسل جنابت میں مستحب پانی کی مقدار اور مرد و عورت کا ایک برتن سے ایک حالت میں غسل کرنے اور ایک کا دوسرے کے بچے ہوئے پانی سے غسل کرنے کے بیان میں
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ بْنِ قَعْنَبٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَفْلَحُ بْنُ حُمَيْدٍ عَنْ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کُنْتُ أَغْتَسِلُ أَنَا وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ إِنَائٍ وَاحِدٍ تَخْتَلِفُ أَيْدِينَا فِيهِ مِنْ الْجَنَابَةِ
عبداللہ بن مسلمہ بن قعنب، افلح بن حمید، قاسم بن محمد، حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ میں اور نبی کریم ﷺ ایک برتن میں غسل جنابت اس طرح کرلیتے کہ ہمارے ہاتھ برتن میں آگے پیچھے پڑتے تھے۔
Aisha reported: I and the Messenger ﷺ took a bath from the same vessel and our hands alternated into it in the state that we had had sexual intercourse.
غسل جنابت میں مستحب پانی کی مقدار اور مرد و عورت کا ایک برتن سے ایک حالت میں غسل کرنے اور ایک کا دوسرے کے بچے ہوئے پانی سے غسل کرنے کے بیان میں
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی أَخْبَرَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ عَنْ مُعَاذَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کُنْتُ أَغْتَسِلُ أَنَا وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ إِنَائٍ بَيْنِي وَبَيْنَهُ وَاحِدٍ فَيُبَادِرُنِي حَتَّی أَقُولَ دَعْ لِي دَعْ لِي قَالَتْ وَهُمَا جُنُبَانِ
یحییٰ بن یحیی، ابوخیثمہ، عاصم، احول، معاویہ، حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ میں اور رسول اللہ ﷺ ہمارے درمیان میں موجود ایک ہی برتن سے اس طرح غسل کرلیتے کہ آپ ﷺ مجھ سے پہلے پانی لے لیتے یہاں تک کہ میں کہتی میرے لئے پانی چھوڑ دیں میرے لئے پانی چھوڑ دیں سیدہ فرماتی ہیں کہ وہ دونوں جنبی ہوتے۔
Aisha reported: I and the Messenger of Allah ﷺ took a bath from one vessel which was placed between me and him and he would get ahead of me, so that I would say: Spare (some water for) me, spare (some water for) me; and she said that they had had sexual intercourse.
غسل جنابت میں مستحب پانی کی مقدار اور مرد و عورت کا ایک برتن سے ایک حالت میں غسل کرنے اور ایک کا دوسرے کے بچے ہوئے پانی سے غسل کرنے کے بیان میں
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ جَمِيعًا عَنْ ابْنِ عُيَيْنَةَ قَالَ قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَمْرٍو عَنْ أَبِي الشَّعْثَائِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ أَخْبَرَتْنِي مَيْمُونَةُ أَنَّهَا کَانَتْ تَغْتَسِلُ هِيَ وَالنَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي إِنَائٍ وَاحِدٍ
قتیبہ بن سعید، ابوبکر بن ابی شیبہ، ابن عیینہ، قتیبہ، سفیان، عمرو، شعثاء، حضرت میمونہ ؓ سے روایت ہے کہ وہ اور نبی کریم ﷺ ایک ہی برتن سے غسل کرتے تھے۔
Ibn Abbas (RA) said: Maimuna (the wife of the Holy Prophet) reported to me that she and the Apostle of Allah ﷺ took a bath from one vessel.
غسل جنابت میں مستحب پانی کی مقدار اور مرد و عورت کا ایک برتن سے ایک حالت میں غسل کرنے اور ایک کا دوسرے کے بچے ہوئے پانی سے غسل کرنے کے بیان میں
حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَمُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ قَالَ إِسْحَقُ أَخْبَرَنَا وَقَالَ ابْنُ حَاتِمٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ قَالَ أَکْبَرُ عِلْمِي وَالَّذِي يَخْطِرُ عَلَی بَالِي أَنَّ أَبَا الشَّعْثَائِ أَخْبَرَنِي أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ أَخْبَرَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَغْتَسِلُ بِفَضْلِ مَيْمُونَةَ
اسحاق بن ابراہیم، محمد بن حاتم، اسحاق ابن حاتم، محمد بن بکر، ابن جریج، عمرو بن دینار، حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ حضرت میمونہ ؓ کے بچے ہوئے پانی سے غسل فرمایا کرتے تھے۔
Ibn Abbas (RA) reported that the Messenger of Allah ﷺ took a bath with the water left over by Maimuna.
غسل جنابت میں مستحب پانی کی مقدار اور مرد و عورت کا ایک برتن سے ایک حالت میں غسل کرنے اور ایک کا دوسرے کے بچے ہوئے پانی سے غسل کرنے کے بیان میں
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ يَحْيَی بْنِ أَبِي کَثِيرٍ حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ زَيْنَبَ بِنْتَ أُمِّ سَلَمَةَ حَدَّثَتْهُ أَنَّ أُمَّ سَلَمَةَ حَدَّثَتْهَا قَالَتْ کَانَتْ هِيَ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَغْتَسِلَانِ فِي الْإِنَائِ الْوَاحِدِ مِنْ الْجَنَابَةِ
محمد بن مثنی، معاذ بن ہشام، یحییٰ بن ابی کثیر، ابوسلمہ، عبدالرحمن، زینب بنت ام سلمہ، حضرت ام سلمہ ؓ سے روایت ہے کہ وہ اور رسول اللہ ﷺ ایک ہی برتن میں سے غسل جنابت کرلیا کرتے تھے۔
Zainab bint Umm Salamah (the wife of the Holy Prophet) reported that Umm Salamah and the Messenger of Allah ﷺ took a bath from the same vessel.
غسل جنابت میں مستحب پانی کی مقدار اور مرد و عورت کا ایک برتن سے ایک حالت میں غسل کرنے اور ایک کا دوسرے کے بچے ہوئے پانی سے غسل کرنے کے بیان میں
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِي ح و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ يَعْنِي ابْنَ مَهْدِيٍّ قَالَا حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَبْرٍ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسًا يَقُولُا کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَغْتَسِلُ بِخَمْسِ مَکَاکِيکَ وَيَتَوَضَّأُ بِمَکُّوکٍ و قَالَ ابْنُ الْمُثَنَّی بِخَمْسِ مَکَاکِيَّ و قَالَ ابْنُ مُعَاذٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ وَلَمْ يَذْکُرْ ابْنَ جَبْرٍ
عبیداللہ بن معاذ، محمد بن مثنی، عبدالرحمن، ابن مہدی، شعبہ، عبداللہ بن عبداللہ بن جبر، حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ غسل پانچ مکوک سے اور وضو ایک مکوک سے فرماتے تھے۔
Anas reported that the Messenger of Allah ﷺ (may peace he upon him) took a bath with five Makkuks of water and performed ablution with one Makkuk. Ibn Muthanna has used the words five Makakiyya, and Ibn Muadh narrated it from Abdullah bin Abdullah and he made no mention of Ibn Jabr.
غسل جنابت میں مستحب پانی کی مقدار اور مرد و عورت کا ایک برتن سے ایک حالت میں غسل کرنے اور ایک کا دوسرے کے بچے ہوئے پانی سے غسل کرنے کے بیان میں
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ عَنْ مِسْعَرٍ عَنْ ابْنِ جَبْرٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَوَضَّأُ بِالْمُدِّ وَيَغْتَسِلُ بِالصَّاعِ إِلَی خَمْسَةِ أَمْدَادٍ
قتیبہ بن سعید، وکیع، مسعر، ابن جبر، انس سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ وضو ایک مد سے اور غسل ایک صاع سے لے کر پانچ مد تک پانی سے فرمایا کرتے تھے۔
Anas said: The Apostle of Allah ﷺ performed ablution with one Mudd and took bath with a Sa up to five Mudds.
غسل جنابت میں مستحب پانی کی مقدار اور مرد و عورت کا ایک برتن سے ایک حالت میں غسل کرنے اور ایک کا دوسرے کے بچے ہوئے پانی سے غسل کرنے کے بیان میں
حَدَّثَنَا أَبُو کَامِلٍ الْجَحْدَرِيُّ وَعَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ کِلَاهُمَا عَنْ بِشْرِ بْنِ الْمُفَضَّلِ قَالَ أَبُو کَامِلٍ حَدَّثَنَا بِشْرٌ حَدَّثَنَا أَبُو رَيْحَانَةَ عَنْ سَفِينَةَ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُغَسِّلُهُ الصَّاعُ مِنْ الْمَائِ مِنْ الْجَنَابَةِ وَيُوَضِّئُهُ الْمُدُّ
ابوکامل، عمرو بن علی، بشر بن مفضل، ابوکامل، بشر، ابوریحانہ، سفینہ، حضرت سفنیہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کا غسل جنابت ایک صاع پانی سے اور وضو ایک مد سے ہوتا تھا۔
Safina reported: The Messenger of Allah ﷺ took a bath with one sa of water because of sexual intercourse and performed ablution with one Mudd.
غسل جنابت میں مستحب پانی کی مقدار اور مرد و عورت کا ایک برتن سے ایک حالت میں غسل کرنے اور ایک کا دوسرے کے بچے ہوئے پانی سے غسل کرنے کے بیان میں
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ ح و حَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ عَنْ أَبِي رَيْحَانَةَ عَنْ سَفِينَةَ قَالَ أَبُو بَکْرٍ صَاحِبِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَغْتَسِلُ بِالصَّاعِ وَيَتَطَهَّرُ بِالْمُدِّ وَفِي حَدِيثِ ابْنِ حُجْرٍ أَوْ قَالَ وَيُطَهِّرُهُ الْمُدُّ و قَالَ وَقَدْ کَانَ کَبِرَ وَمَا کُنْتُ أَثِقُ بِحَدِيثِهِ
ابوبکر بن ابی شیبہ، ابن علیہ، علی بن حجر، اسماعیل، ابی ریحانہ علی بن حجر، سفینہ، صحابی رسول حضرت ابوبکر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ ایک صاع سے غسل اور ایک مد سے وضو فرمایا کرتے تھے۔
Safina reported that Abd Bakr, the Companion of the Messenger of Allah ﷺ , observed: The Messenger of Allah ﷺ took a bath with one Sa of water and performed ablution with one Mudd (of water); and in the hadith narrated by Ibn Hujr the words are: One Mudd sufficed for his (Holy Prophets) ablution. And Ibn Hujr said that (his Shaikh) Ismail was much advanced in age, and it was because of this that he could not fully rely on him for this tradition.
سر وغیرہ پر تین مرتبہ پانی ڈالنے کے استح کے بیان میں
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ يَحْيَی أَخْبَرَنَا وَقَالَ الْآخَرَانِ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ صُرَدٍ عَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ قَالَ تَمَارَوْا فِي الْغُسْلِ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ بَعْضُ الْقَوْمِ أَمَّا أَنَا فَإِنِّي أَغْسِلُ رَأْسِي کَذَا وَکَذَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَّا أَنَا فَإِنِّي أُفِيضُ عَلَی رَأْسِي ثَلَاثَ أَکُفٍّ
یحییٰ بن یحیی، قتیبہ بن سعید، ابوبکر بن ابی شیبہ، یحیی، احوص، ابی اسحاق، سلیمان بن صرد، جبیر بن مطعم ؓ سے روایت ہے کہ لوگ رسول اللہ ﷺ کے پاس غسل کے بارے میں بحث کرنے لگے۔ ان میں سے ایک نے کہا میں تو اپنا سر اس اس طرح دھوتا ہوں آپ ﷺ نے فرمایا کہ میں تو اپنے سر پر تین چلوؤں سے پانی ڈالتا ہوں۔
Jubair bin Mutim reported: The people contended amongst themselves in the presence of the Messenger of Allah ﷺ with regard to bathing. Some of them said: We wash our heads like this and this. Upon this the Messenger ﷺ said: As for me I pour three handfuls of water upon my head.
سر وغیرہ پر تین مرتبہ پانی ڈالنے کے استح کے بیان میں
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ صُرَدٍ عَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ ذُکِرَ عِنْدَهُ الْغُسْلُ مِنْ الْجَنَابَةِ فَقَالَ أَمَّا أَنَا فَأُفْرِغُ عَلَی رَأْسِي ثَلَاثًا
محمد بن بشار، محمد بن جعفر، شعبہ، ابواسحاق، سلیمان بن صرد، جبیربن مطعم سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے پاس غسل جنابت کا ذکر کیا گیا تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا میں تو اپنے سر پر تین مرتبہ پانی ڈالتا ہوں۔
Jubair bin Mutim reported it from the Apostle of Allah ﷺ that a mention was made before him about bathing because of sexual intercourse and he said: I pour water over my head thrice.
سر وغیرہ پر تین مرتبہ پانی ڈالنے کے استح کے بیان میں
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی وَإِسْمَعِيلُ بْنُ سَالِمٍ قَالَا أَخْبَرَنَا هُشَيْمٌ عَنْ أَبِي بِشْرٍ عَنْ أَبِي سُفْيَانَ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ وَفْدَ ثَقِيفٍ سَأَلُوا النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالُوا إِنَّ أَرْضَنَا أَرْضٌ بَارِدَةٌ فَکَيْفَ بِالْغُسْلِ فَقَالَ أَمَّا أَنَا فَأُفْرِغُ عَلَی رَأْسِي ثَلَاثًا قَالَ ابْنُ سَالِمٍ فِي رِوَايَتِهِ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ أَخْبَرَنَا أَبُو بِشْرٍ وَقَالَ إِنَّ وَفْدَ ثَقِيفٍ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ
یحییٰ بن یحیی، اسماعیل بن سالم، ہشیم، ابی بشر، ابوسفیان، جابر بن عبداللہ سے روایت ہے کہ وفد ثقیف نے رسول اللہ ﷺ سے پوچھا اور انہوں نے کہا ہم ٹھنڈی سر زمین کے باشندے ہیں غسل کیسے کریں آپ ﷺ نے فرمایا میں تو اپنے سر پر تین مرتبہ پانی ڈالتا ہوں۔
Jabir bin Abdullah (RA) reported: A delegation of the Thaqif said to the Apostle of Allah ﷺ : Our land is cold; what about our bathing then? He (the Holy Prophet) said: I pour water thrice over my head.