Sahih Muslim

All 7,570 hadiths in order · Page 125 of 379

2489Sahih Muslim

نبی کریم ﷺ کی آل کیلئے صدقہ کا استعمال ترک کرنے کا بیان میں

حَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي مَالِکُ بْنُ أَنَسٍ عَنْ رَبِيعَةَ عَنْ الْقَاسِمِ عَنْ عَائِشَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِ ذَلِکَ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ وَهُوَ لَنَا مِنْهَا هَدِيَّةٌ

ابوطاہر، ابن وہب، مالک بن انس، ربیعہ، قاسم، حضرت عائشہ ؓ نے نبی کریم ﷺ سے اسی طرح حدیث روایت کی ہے لیکن اس میں یہ نہیں ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا اور ہمارے لے اس کی طرف سے ہدیہ ہے۔

This hadith has been transmitted on the authority of Aisha in a similar manner except a slight variation that he said: "That is a gift for us out of it."

2490Sahih Muslim

نبی کریم ﷺ کی آل کیلئے صدقہ کا استعمال ترک کرنے کا بیان میں

حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ خَالِدٍ عَنْ حَفْصَةَ عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ قَالَتْ بَعَثَ إِلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِشَاةٍ مِنْ الصَّدَقَةِ فَبَعَثْتُ إِلَی عَائِشَةَ مِنْهَا بِشَيْئٍ فَلَمَّا جَائَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَی عَائِشَةَ قَالَ هَلْ عِنْدَکُمْ شَيْئٌ قَالَتْ لَا إِلَّا أَنَّ نُسَيْبَةَ بَعَثَتْ إِلَيْنَا مِنْ الشَّاةِ الَّتِي بَعَثْتُمْ بِهَا إِلَيْهَا قَالَ إِنَّهَا قَدْ بَلَغَتْ مَحِلَّهَا

زہیر بن حرب، اسماعیل بن ابراہیم، خالد، حفصہ، حضرت ام عطیہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے میرے پاس صدقہ سے ایک بکری بھیجی تو میں نے اس میں سے کچھ سیدہ عائشہ ؓ کی طرف بھیج دیا جب رسول اللہ ﷺ سیدہ عائشہ ؓ کے پاس آئے تو آپ ﷺ نے فرمایا کیا تمہارے پاس کوئی چیز ہے تو انہوں نے عرض کیا نہیں سوائے اس کے جو نسیبہ نے اس کی طرف بھیجی تھی تو آپ نے فرمایا وہ اپنی جگہ پہنچ چکی ہے۔

Umm Atiyya, said: The Messenger of Allah ﷺ sent me some mutton of sadaqah. I sent a piece out of that to Aisha. When the Messenger of Allah ﷺ came to Aisha, he said: Have you anything with you (to eat)? She said: Nothing, except only that mutton sent to us by Nusaiba (the kunya of Umm Atiyyah) which you had sent to her. Whereupon he said: It has reached its proper place.

2491Sahih Muslim

نبی کریم ﷺ کا ہدیہ قبول کرنے اور صدقہ رد کردینے کر بیان میں

حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَلَّامٍ الْجُمَحِيُّ حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ يَعْنِي ابْنَ مُسْلِمٍ عَنْ مُحَمَّدٍ وَهُوَ ابْنُ زِيَادٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ إِذَا أُتِيَ بِطَعَامٍ سَأَلَ عَنْهُ فَإِنْ قِيلَ هَدِيَّةٌ أَکَلَ مِنْهَا وَإِنْ قِيلَ صَدَقَةٌ لَمْ يَأْکُلْ مِنْهَا

عبدالرحمن بن سلام جمحی، ربیع بن مسلم، محمد بن زیاد، حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ ﷺ کے پاس کوئی کھانا لایا جاتا تو آپ ﷺ اس سے پوچھتے پس اگر ہدیہ کہا جاتا تو آپ ﷺ اس سے کھالیتے اور اگر صدقہ کہا جاتا تو آپ ﷺ اس میں سے نہ کھاتے۔

Abu Hurairah (RA) reported: Whenever the Apostle of Allah ﷺ was presented with food, he asked about it. If he was told that it was a gift, he ate out of that, and if he was told that it was a sadaqah he did not eat out of that.

2492Sahih Muslim

جو صدقہ لائے اس کے لے دعا کرنے کے بیان میں

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی وَأَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَمْرٌو النَّاقِدُ وَإِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ يَحْيَی أَخْبَرَنَا وَکِيعٌ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي أَوْفَی ح و حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ وَاللَّفْظُ لَهُ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ شُعْبَةَ عَنْ عَمْرٍو وَهُوَ ابْنُ مُرَّةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي أَوْفَی قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَتَاهُ قَوْمٌ بِصَدَقَتِهِمْ قَالَ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَيْهِمْ فَأَتَاهُ أَبِي أَبُو أَوْفَی بِصَدَقَتِهِ فَقَالَ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَی آلِ أَبِي أَوْفَی

یحییٰ بن یحیی، ابوبکر بن ابی شیبہ، عمرو ناقد، اسحاق بن ابراہیم، یحییٰ بن وکیع، شعبہ، عمرو بن مرہ، عبداللہ بن اوفی، عبیداللہ بن معاذ، شعبہ عمرو بن مرہ، حضرت عبداللہ بن ابی اوفیٰ ؓ سے روایت ہے کہ جب آپ ﷺ کے پاس کوئی قوم اپنا صدقہ لے کر آتی تو آپ فرماتے اے اللہ ان پر رحمت فرما میرے والد ابواوفی سے آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا اے اللہ رحمت فرما ابی اوفیٰ کی اولاد پر۔

Abdullah bin Abu Aufa said that it was the common practice of the Messenger of Allah ﷺ that when the people brought to him sadaqah he blessed them: O Allah, bless them. So when Abu Aufa brought to him sadaqah he (the Holy Prophet ﷺ) said: O Allah, bless, the posterity of Abu Aufa.

2493Sahih Muslim

جو صدقہ لائے اس کے لے دعا کرنے کے بیان میں

حَدَّثَنَاه ابْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ عَنْ شُعْبَةَ بِهَذَا الْإِسْنَادِ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ صَلِّ عَلَيْهِمْ

ابن نمیر، عبداللہ بن ادریس، حضرت شعبہ ؓ نے بھی اسی سند کے ساتھ حدیث بیان کی ہے لیکن اس میں صَلِّ عَلَيْهِمْ کے الفاظ ہیں۔

This hadith has been narrated by Shubah with the same chain of transmitters (but with a slight variation of words, that he said): (O Allah), bless them."

2494Sahih Muslim

زکوة و صول کرنے والے کو راضی رکھنے کا بیان جب تک وہ حرام مال طلب نہ کرے۔

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی أَخْبَرَنَا هُشَيْمٌ ح و حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ وَأَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ ح و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ وَابْنُ أَبِي عَدِيٍّ وَعَبْدُ الْأَعْلَی کُلُّهُمْ عَنْ دَاوُدَ ح و حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَاللَّفْظُ لَهُ قَالَ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا دَاوُدُ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَتَاکُمْ الْمُصَدِّقُ فَلْيَصْدُرْ عَنْکُمْ وَهُوَ عَنْکُمْ رَاضٍ

یحییٰ بن یحیی، ہشیم، ابوبکر بن ابی شیبہ، حفص بن غیاث، ابوخالد احمر، محمد بن مثنی عبدالوہاب، ابوعدی، عبدالاعلی، داؤد، زہیر بن حرب، اسماعیل بن ابراہیم، شعبی، حضرت جریر بن عبداللہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا جب زکوٰۃ وصول کرنے والا تمہارے پاس آئے تو چاہئے کہ وہ تم سے اس حال میں لوٹے کہ وہ تم سے راضی ہو۔

Jarir bin Abdullah said: When the collector of sadaqaht (Zakat) comes to you, (you should see) that he goes away pleased with you.

2495Sahih Muslim

ماہ رمضان کی فضیلت کے بیان میں

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ أَيُّوبَ وَقُتَيْبَةُ وَابْنُ حُجْرٍ قَالُوا حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ وَهُوَ ابْنُ جَعْفَرٍ عَنْ أَبِي سُهَيْلٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا جَائَ رَمَضَانُ فُتِّحَتْ أَبْوَابُ الْجَنَّةِ وَغُلِّقَتْ أَبْوَابُ النَّارِ وَصُفِّدَتْ الشَّيَاطِينُ

یحییٰ بن ایوب، قتیبہ، ابن حجر، حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جب رمضان المبارک آتا ہے تو جنت کے دروازے کھول دئیے جاتے ہیں اور دوزخ کے دروازے بند کر دئیے جاتے ہیں اور شیاطین کو قید کردیا جاتا ہے۔

Abu Huraira reported Allahs Messenger (ﷺ) as saying: When there comes the month of Ramadan, the gates of mercy are opened, and the gates of Hell are locked and the devils are chained.

2496Sahih Muslim

ماہ رمضان کی فضیلت کے بیان میں

و حَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ ابْنِ أَبِي أَنَسٍ أَنَّ أَبَاهُ حَدَّثَهُ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا كَانَ رَمَضَانُ فُتِّحَتْ أَبْوَابُ الرَّحْمَةِ وَغُلِّقَتْ أَبْوَابُ جَهَنَّمَ وَسُلْسِلَتْ الشَّيَاطِينُ

حرملہ بن یحیی، ابن وہاب، یونس، ابن شہاب، ابن ابی انس، حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جب رمضان المبارک آتا ہے تو رحمت کے دروازے کھول دئیے جاتے ہیں اور جہنم کے دروازے بند کر دئیے جاتے ہیں اور شیطانوں کو زنجیروں میں جکڑ دیا جاتا ہے۔

Abu Hurairah (RA) reported Allahs Messenger ﷺ as saying: When there comes the month of Ramadan, the gates of mercy are opened, and the gates of Hell are locked and the devils are chained.

2497Sahih Muslim

ماہ رمضان کی فضیلت کے بیان میں

حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ وَالْحُلْوَانِيُّ قَالَا حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ صَالِحٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ حَدَّثَنِي نَافِعُ بْنُ أَبِي أَنَسٍ أَنَّ أَبَاهُ حَدَّثَهُ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا دَخَلَ رَمَضَانُ بِمِثْلِهِ

محمد بن حاتم و الحلوانی، یعقوب، ابی، عن صالح، ابن شہاب، نافع بن ابی انس، ابوہریرہ ؓ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا جب رمضان المبارک آتا ہے۔ پھر آگے اسی طرح حدیث مبارکہ بیان کی۔

This hadith is reported by Abu Hurairah (RA) (with a slight alteration of words) that the Messenger of Allah ﷺ said:" When (the month of) Ramadan begins."

2498Sahih Muslim

چاند دیکھ کر رمضان المبارک کے روزے رکھنا اور چاند دیکھ کر عید الفطر کرنا اور اگر بادل ہوں تو تیس دن کے روزے پورے کرنا۔

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی قَالَ قَرَأْتُ عَلَی مَالِکٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ ذَکَرَ رَمَضَانَ فَقَالَ لَا تَصُومُوا حَتَّی تَرَوْا الْهِلَالَ وَلَا تُفْطِرُوا حَتَّی تَرَوْهُ فَإِنْ أُغْمِيَ عَلَيْکُمْ فَاقْدِرُوا لَهُ

یحییٰ بن یحیی، مالک، نافع حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے رمضان المبارک کا ذکر کیا تو فرمایا تم روزہ رکھو یہاں تک کہ چاند دیکھ لو اور افطار نہ کرو یہاں تک کہ تم چاند دیکھ لو اور اگر مطلع ابر آلود ہو تو تم پر اس کی مقدار (تعداد پوری) کرنا لازم ہے۔

Ibn Umar (RA) (Allah be pleased with both of them) reported Allahs Messenger ﷺ as saying in connection with Ramadan: Do not fast till you see the new moon, and do not break fast till you see it; but if the weather is cloudy calculate about it.

2499Sahih Muslim

چاند دیکھ کر رمضان المبارک کے روزے رکھنا اور چاند دیکھ کر عید الفطر کرنا اور اگر بادل ہوں تو تیس دن کے روزے پورے کرنا۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَکَرَ رَمَضَانَ فَضَرَبَ بِيَدَيْهِ فَقَالَ الشَّهْرُ هَکَذَا وَهَکَذَا وَهَکَذَا ثُمَّ عَقَدَ إِبْهَامَهُ فِي الثَّالِثَةِ فَصُومُوا لِرُؤْيَتِهِ وَأَفْطِرُوا لِرُؤْيَتِهِ فَإِنْ أُغْمِيَ عَلَيْکُمْ فَاقْدِرُوا لَهُ ثَلَاثِينَ

ابوبکر بن ابی شیبہ، ابواسامہ، عبیداللہ، نافع، حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے رمضان المبارک کا ذکر کیا تو فرمایا پھر اپنے دونوں ہاتھوں کے ساتھ اشارہ کر کے فرمایا یہ مہینہ اس طرح ہے اور اس طرح ہے اور اس طرح ہے پھر تیسری مرتبہ اپنے انگوٹھے کو بند کر کے فرمایا کہ چاند دیکھ کر روزے رکھو اور افطار (عید) کرو چاند دیکھ کر اور اگر مطلع ابر آلود ہو تو تم پر تیس روزے کی تعداد پوری کرنا لازم ہے

Ibn Umar (RA) reported that Allahs Messenger ﷺ made a mention of Ramadan and he with the gesture of his hand said: The month is thus and thus. (He then withdrew his thumb at the third time). He then said: Fast when you see it, and break your fast when you see it, and if the weather is cloudy calculate it (the months of Shaban and Shawwal) as thirty days.

2500Sahih Muslim

چاند دیکھ کر رمضان المبارک کے روزے رکھنا اور چاند دیکھ کر عید الفطر کرنا اور اگر بادل ہوں تو تیس دن کے روزے پورے کرنا۔

و حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بِهَذَا الْإِسْنَادِ وَقَالَ فَإِنْ غُمَّ عَلَيْکُمْ فَاقْدِرُوا ثَلَاثِينَ نَحْوَ حَدِيثِ أَبِي أُسَامَةَ

ابوبکر بن ابی شیبہ، ابواسامہ، عبیداللہ، نافع، حضرت ابن عمر ؓ نے اس سند کے ساتھ یہ حدیث بھی اسی طرح روایت کی گئی ہے۔

This hadith is narrated on the authority of Ubaidullah with the same chain of transmitters, and he said: If (the sky) is cloudy for you, then calculate thirty days (for the month of Ramadan).

2501Sahih Muslim

چاند دیکھ کر رمضان المبارک کے روزے رکھنا اور چاند دیکھ کر عید الفطر کرنا اور اگر بادل ہوں تو تیس دن کے روزے پورے کرنا۔

و حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بِهَذَا الْإِسْنَادِ وَقَالَ ذَکَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَمَضَانَ فَقَالَ الشَّهْرُ تِسْعٌ وَعِشْرُونَ الشَّهْرُ هَکَذَا وَهَکَذَا وَهَکَذَا وَقَالَ فَاقْدِرُوا لَهُ وَلَمْ يَقُلْ ثَلَاثِينَ

عبیداللہ بن سعید، یحییٰ بن سعید، حضرت عبیداللہ ؓ سے اس سند کے ساتھ روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے رمضان المبارک کا ذکر کیا تو فرمایا کہ مہینہ انتیس (دن کا) ہوتا ہے اور اپنے ہاتھ سے اشارہ کر کے فرمایا اس طرح سے اور اس طرح اور اس طرح سے ہو تو تم اس اس کی تعداد پوری کرلو اور تیس کا لفظ نہیں فرمایا۔

Ubaidullah narrated on the authority of the same chain of transmitters that the Messenger of Allah ﷺ made a mention of Ramadan and said: The month may consist of twenty-nine days, and it may be thus, thus and thus, and (he further) said: Calculate it, but he did not say thirty.

2502Sahih Muslim

چاند دیکھ کر رمضان المبارک کے روزے رکھنا اور چاند دیکھ کر عید الفطر کرنا اور اگر بادل ہوں تو تیس دن کے روزے پورے کرنا۔

و حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّمَا الشَّهْرُ تِسْعٌ وَعِشْرُونَ فَلَا تَصُومُوا حَتَّی تَرَوْهُ وَلَا تُفْطِرُوا حَتَّی تَرَوْهُ فَإِنْ غُمَّ عَلَيْکُمْ فَاقْدِرُوا لَهُ

زہیر بن حرب، اسماعیل، ایوب، نافع، حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا مہینہ انتیس دن کا بھی ہوتا ہے تو تم روزہ نہ رکھو جب تک کہ چاند نہ دیکھ لو اور افطار (عید) نہ کرلو جب تک کہ چاند نہ دیکھ لو اور اگر مطلع ابرآلود ہو تو روزوں کی تعداد تم پر پوری کرنا لازم ہے۔

IbnUmar (Allah be pleased with-both of them) reported Allahs Messenger ﷺ as saying: The month of Ramadan may consist of twenty-nine days. So do not fast till you have sighted it (the new moon) and do not break fast, till you have sighted it (the new moon of Shawwal), and if the sky is cloudy for you, then calculate.

2503Sahih Muslim

چاند دیکھ کر رمضان المبارک کے روزے رکھنا اور چاند دیکھ کر عید الفطر کرنا اور اگر بادل ہوں تو تیس دن کے روزے پورے کرنا۔

و حَدَّثَنِي حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ الْبَاهِلِيُّ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ حَدَّثَنَا سَلَمَةُ وَهُوَ ابْنُ عَلْقَمَةَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الشَّهْرُ تِسْعٌ وَعِشْرُونَ فَإِذَا رَأَيْتُمْ الْهِلَالَ فَصُومُوا وَإِذَا رَأَيْتُمُوهُ فَأَفْطِرُوا فَإِنْ غُمَّ عَلَيْکُمْ فَاقْدِرُوا لَهُ

حمید بن مسعدہ الباہلی، بشر بن مفضل، سلمہ، ابن علقمہ، نافع حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا مہینہ انتیس دن کا بھی ہوتا ہے تو جب تم نے چاند دیکھ لیا تو تم روزہ رکھو اور جب تم چاند دیکھ لو تو افطار (عید) کرو اور اگر مطلع ابر آلود ہو تو روزوں کی تعداد پوری (یعنی تیس) کرلو

Abdullah bin Umar (Allah be pleased with both of them) reported Allahs Messenger ﷺ as saying: The month (of Ramadan) may consist of twenty nine days; so when you see the new moon observe fast and when you see (the new moon again at the commencement of the month of Shawwal) then break It, and if the sky is cloudy for you, then calculate it (and complete thirty days).

2504Sahih Muslim

چاند دیکھ کر رمضان المبارک کے روزے رکھنا اور چاند دیکھ کر عید الفطر کرنا اور اگر بادل ہوں تو تیس دن کے روزے پورے کرنا۔

حَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَی أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ حَدَّثَنِي سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِذَا رَأَيْتُمُوهُ فَصُومُوا وَإِذَا رَأَيْتُمُوهُ فَأَفْطِرُوا فَإِنْ غُمَّ عَلَيْکُمْ فَاقْدِرُوا لَهُ

حرملہ بن یحیی، ابن وہب، یونس، ابن شہاب، سالم بن عبدللہ، حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا کہ جب تم چاند دیکھو تو روزہ رکھو اور جب تم چاند دیکھو تو افطار (عید) کرو اور اگر مطلع ابرآلود ہو تو تم پر اس کی تعداد پوری کرنا لازم ہے۔

Abdullah bin Umar (RA) (Allah be pleased with both of them) reported Allahs Measenger ﷺ as saying: When you see the new moon, observe fast, and when you see it (again) then break it, and if the sky is cloudy for you, then calculate it.

2505Sahih Muslim

چاند دیکھ کر رمضان المبارک کے روزے رکھنا اور چاند دیکھ کر عید الفطر کرنا اور اگر بادل ہوں تو تیس دن کے روزے پورے کرنا۔

و حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی وَيَحْيَی بْنُ أَيُّوبَ وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَابْنُ حُجْرٍ قَالَ يَحْيَی بْنُ يَحْيَی أَخْبَرَنَا و قَالَ الْآخَرُونَ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ وَهُوَ ابْنُ جَعْفَرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ الشَّهْرُ تِسْعٌ وَعِشْرُونَ لَيْلَةً لَا تَصُومُوا حَتَّی تَرَوْهُ وَلَا تُفْطِرُوا حَتَّی تَرَوْهُ إِلَّا أَنْ يُغَمَّ عَلَيْکُمْ فَإِنْ غُمَّ عَلَيْکُمْ فَاقْدِرُوا لَهُ

یحییٰ بن یحیی، یحییٰ بن ایوب، قتیبہ، ابن حجر، یحیی، اسماعیل، ابن جعفر، حضرت عبداللہ بن دینار ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے سنا کہ حضرت ابن عمر ؓ نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا مہینہ انتیس دن کا بھی ہوتا ہے تم روزہ نہ رکھو جب تک کہ چاند نہ دیکھ لو اور افطار (عید) نہ کرو جب تک کہ تم چاند نہ دیکھ لو سوائے اس کے کہ اگر آسمان ابرآلود ہو تو تم پر اتنی مقدار میں روزے لازم ہیں۔

Ibn Umar (Allah be pleased with both of them) reported Allahs Messenger ﷺ as saying: The month may consist of twenty-nine nights. So do not fast till you have sighted it (the new moon) and do not break it till you have sighted it, except when the sky is cloudy for you, and if it is so, then calculate it.

2506Sahih Muslim

چاند دیکھ کر رمضان المبارک کے روزے رکھنا اور چاند دیکھ کر عید الفطر کرنا اور اگر بادل ہوں تو تیس دن کے روزے پورے کرنا۔

حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ حَدَّثَنَا زَکَرِيَّائُ بْنُ إِسْحَقَ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يَقُولُا سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ الشَّهْرُ هَکَذَا وَهَکَذَا وَهَکَذَا وَقَبَضَ إِبْهَامَهُ فِي الثَّالِثَةِ

ہارون بن عبداللہ، روح بن عبادہ، زکریا، ابن اسحاق، عمرو بن دینار حضرت ابن عمر ؓ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا کہ مہینہ اس طرح اور اس طرح اور اس طرح اور آپ ﷺ نے تیسری مرتبہ میں انگوٹھے کو بند فرما لیا۔

Ibn Umar (RA) (Allah be pleased with both of them) reported Allahs Messenger ﷺ as saying: The month is thus and thus and thus (i. e. pointing with his fingers thrice), and he held back his thumb at the third time (in order to show that it can also consist of twenty-nine days).

2507Sahih Muslim

چاند دیکھ کر رمضان المبارک کے روزے رکھنا اور چاند دیکھ کر عید الفطر کرنا اور اگر بادل ہوں تو تیس دن کے روزے پورے کرنا۔

و حَدَّثَنِي حَجَّاجُ بْنُ الشَّاعِرِ حَدَّثَنَا حَسَنٌ الْأَشْيَبُ حَدَّثَنَا شَيْبَانُ عَنْ يَحْيَی قَالَ وَأَخْبَرَنِي أَبُو سَلَمَةَ أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يَقُولُا سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ الشَّهْرُ تِسْعٌ وَعِشْرُونَ

حجاج بن شاعر، حسن الاشیب، شیبان، یحییٰ، ابوسلمہ، حضرت ابن عمر ؓ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا کہ مہینہ انتیس (دن کا بھی) ہوتا ہے۔

Ibn Umar (RA) (Allah be pleased with both of them) reported Allahs Messenger ﷺ as saying: The month may consist of twenty-nine days.

2508Sahih Muslim

چاند دیکھ کر رمضان المبارک کے روزے رکھنا اور چاند دیکھ کر عید الفطر کرنا اور اگر بادل ہوں تو تیس دن کے روزے پورے کرنا۔

و حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ عُثْمَانَ حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْبَکَّائِيُّ عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ مُوسَی بْنِ طَلْحَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الشَّهْرُ هَکَذَا وَهَکَذَا وَهَکَذَا عَشْرًا وَعَشْرًا وَتِسْعًا

سہل بن عثمان، زیاد بن عبداللہ البکائی، عبدالملک بن عمیر، موسیٰ بن طلحہ حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ مہینہ اس طرح اور اس طرح اور اس طرح دس اور دس اور نو (دن کا)

Abdullah bin Umar (Allah be pleased with both of them) reported Allahs Messenger ﷺ as saying: The month (of Ramadan) is thus and thus, and thus. i. e. ten, ten and-nine.