Sahih Muslim 2563

روزوں کا بیانFasting
صحیح

صوم وصال کی ممانعت کے بیان میں

یحییٰ بن یحییٰ ، نافع، حضرت ابن عمر (رض) سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے صوم وصال سے منع فرمایا ہے صحابہ (رض) نے عرض کیا کہ آپ تو وصال کرتے ہیں آپ ﷺ نے فرمایا کہ میں تمہاری طرح نہیں ہوں کیونکہ مجھے تو کھلایا اور پلایا جاتا ہے۔

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی قَالَ قَرَأْتُ عَلَی مَالِکٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْ الْوِصَالِ قَالُوا إِنَّکَ تُوَاصِلُ قَالَ إِنِّي لَسْتُ کَهَيْئَتِکُمْ إِنِّي أُطْعَمُ وَأُسْقَی

Ibn Umar (Allah be pleased with both of them) said that the Apostle of Allah (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) forbade uninterrupted fasting. They (some of the Companions) said: You yourself fast uninterruptedly, whereupon he said: I am not like you. I am fed and supplied drink (by Allah).