Mishkaat-al-Masabih 865

نماز کا بیان

865Mishkaat-al-Masabih

دونوں سجدوں کے درمیان رسول اللہ ﷺ کی دعا

وَعَنْ حُذَیْفَۃَ اَنَّ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وسلم کَانَ یَقُوْلُ بَیْنَ السَّجْدَتَیْنِ رَبِّ اغْفِرْلِی۔ (رواہ النسائی والدارمی)

اور حضرت حذیفہ ؓ فرماتے ہیں کہ رحمت عالم ﷺ دونوں سجدوں کے درمیان یہ کہا کرتے تھے کہ رب اغفرلی اے میرے پروردگار مجھے بخش دے۔ (سنن نسائی، دارمی) تشریح اس روایت کو ابن ماجہ نے بھی نقل کیا ہے مگر ان کی روایت میں یہ دعائیہ کلمات تین مرتبہ مذکور ہیں یعنی آپ ﷺ دونوں سجدوں کے درمیان یہ دعا تین مرتبہ پڑھتے تھے۔