Chapter 4Mishkaat-al-Masabih 794

Mishkaat-al-Masabih 794

نماز کا بیانPrayer
صحیح

نماز پڑھنے کا بیان

نافع ؒ سے روایت ہے کہ جب ابن عمر ؓ نماز شروع کرتے تو اللہ اکبر کہتے اور ہاتھ اٹھاتے تھے ، جب رکوع کرتے تو ہاتھ اٹھاتے ، جب ’’ سمع اللہ لمن حمدہ ‘‘ کہتے تو ہاتھ اٹھاتے اور جب دو رکعتیں پڑھ کر کھڑے ہوتے تو ہاتھ اٹھاتے تھے ۔ جبکہ ابن عمر ؓ نے اس حدیث کو نبی ﷺ سے مرفوع روایت کیا ہے ۔ رواہ البخاری ۔

وَعَنْ نَافِعٍ: أَنَّ ابْنَ عُمَرَ كَانَ إِذَا دَخَلَ فِي الصَّلَاةِ كَبَّرَ وَرَفَعَ يَدَيْهِ وَإِذَا رَكَعَ رَفَعَ يَدَيْهِ وَإِذَا قَالَ سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ رَفَعَ يَدَيْهِ وَإِذَا قَامَ مِنَ الرَّكْعَتَيْنِ رَفَعَ يَدَيْهِ وَرَفَعَ ذَلِكَ ابْنُ عُمَرَ إِلَى نَبِيِّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ