Mishkaat-al-Masabih 644

اذان کا بیان

644Mishkaat-al-Masabih

اذان اور اذان کا جواب دینے کی فضیلت کا بیان

وَعَنْہُ قَالَ کُنَّا نُؤْمَرُ بِالدُّعَاءِ عِنْدَاَذَانِ الْمَغْرِبِ رَوَاہُ الْبَیْھِقِیُّ فِی الدَّعْوَاتِ الْکَبِیْرِ۔

اور حضرت عبداللہ ابن عمر ؓ فرماتے ہیں کہ ہمیں مغرب کی اذان کے وقت دعا مانگنے کا حکم دیا گیا ہے۔ (بیہقی) تشریح غالباً یہاں وہی مراد ہے جس کا تزکرہ حضرت ام سلمہ ؓ کی حدیث نمبر پانچ میں آچکا ہے (یعنی اللھم ھذا اقبال لیلک و ادبار نھارک الخ)۔