Mishkaat-al-Masabih 6202

مناقب کا جامع بیان

6202Mishkaat-al-Masabih

حضرت ابوہریرہ کے حق میں دعائے محبوبیت

وعنه قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : اللهم حبب عبيدك هذا يعني أبا هريرة وأمه إلى عبادك المؤمنين وحبب إليهم المؤمنين . رواه مسلم

اور حضرت ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے دعا فرمائی اے اللہ! اپنے اس چھوٹے سے بندے یعنی ابوہریرہ اور اس کی ماں کو اپنے مؤمن بندوں کا محبوب بنا اور اہل ایمان کو ان کا محبوب بنا دے۔ (رواہ مسلم) تشریح یعنی اے اللہ! ایسا کر کہ یہ دونوں، جو نہایت غریب ونادار اور لاچار وبیکس ہیں، تیرے مؤمن بندوں کی نظر میں محبت و توجہ کا مرکز بن جائیں اور خود یہ بھی تیرے مسلمان بندوں کو اپنا محبوب، دوست اور غم خوار سمجھتے رہیں۔