Mishkaat-al-Masabih 6166

نبی کریم ﷺ کی ازواج مطہرات کے مناقب کا بیان

6166Mishkaat-al-Masabih

حضرت عائشہ کی فضیلت

وعن أبي سلمة أن عائشة قالت : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : يا عائش هذا جبريل يقرئك السلام . قالت : وعليه السلام ورحمة الله . قالت : وهو يرى ما لا أرى متفق عليه

اور حضرت ابوسلمہ (تابعی) سے روایت ہے کہ ام المؤمنین عائشہ صدیقہ ؓ نے (ایک روز مجھ سے) فرمایا عائشہ! یہ جبرائیل (علیہ السلام) (یہاں میرے سامنے) ہیں تم کو سلام کہتے ہیں۔ حضرت عائشہ ؓ نے (اس سلام کے جواب میں) کہا وعلیہ السلام و رحمتہ اللہ (اور جبرائیل تم پر بھی اللہ کی سلامتی اور راحت نازل ہو) حضرت عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ آنحضرت ﷺ ان (جبرائیل) کو دیکھ رہے تھے اور میں ان کو نہیں دیکھ رہی تھی۔ (بخاری ومسلم )