Mishkaat-al-Masabih 6145

نبی کریم ﷺ کے گھر والوں کے مناقب کا بیان

6145Mishkaat-al-Masabih

آنحضرت ﷺ کو اپنے اہل بیت میں سب سے زیادہ محبت حسن و حسین سے تھی

وعن أنس قال : سئل رسول الله صلى الله عليه و سلم : أي بيتك أحب إليك ؟ قال : الحسن والحسين وكان يقول لفاطمة : ادعي لي ابني فيشمهما ويضمهما إليه . رواه الترمذي وقال : هذا حديث غريب

اور حضرت انس ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ سے پوچھا گیا کہ آپ ﷺ کے اہل بیت میں سے کون شخص آپ کو سب سے زیادہ عزیز و محبوب ہے تو آپ ﷺ نے فرمایا حسن اور حسین اور (انس ؓ نے یہ بیان کیا کہ) آنحضرت ﷺ (کسی وقت حسن و حسین کو گھر میں نہ دیکھتے تو) حضرت فاطمہ ؓ سے فرماتے کہ میرے دونوں بیٹوں کو بلاؤ۔ پھر (جب حسن و حسین آجاتے تو) آپ ﷺ ان دونوں کے جسموں کو سونگھتے (کیونکہ وہ آپ ﷺ کے پھول تھے) اور ان کو اپنے گلے سے لگاتے ترمذی نے اس روایت کو نقل کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ حدیث غریب ہے۔