Mishkaat-al-Masabih 6016

حضرت ابوبکر اور حضرت عمر کے مناقب کا بیان

6016Mishkaat-al-Masabih

ابو بکر وعمر کے جنتی ہونے کی شہادت

عن ابن مسعود أن النبي صلى الله عليه و سلم قال : يطلع عليكم رجل من أهل الجنة . فاطلع أبو بكر ثم قال : يطلع عليكم رجل من أهل الجنة فاطلع عمر . رواه الترمذي وقال : هذا حديث غريب

حضرت ابن مسعود ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ (ایک دن) فرمانے لگے (دیکھو ابھی) تمہارے سامنے ایک شخص آئے گا جو جنتیوں میں سے ہے پس (آپ ﷺ نے یہ فرمایا ہی تھا کہ) حضرت ابوبکر سامنے سے آتے ہوئے نظر آئے۔ آپ ﷺ نے پھر فرمایا (دیکھوابھی) تمہارے سامنے ایک ایسا شخص آئے گا جو جنتیوں میں سے ہے پس (آپ ﷺ نے یہ فرمایا ہی تھا کہ) حضرت عمر سامنے سے آتے نظر آئے۔ اس روایت کو ترمذی نے نقل کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ حدیث غریب ہے۔ تشریح جنت کی بشارت مختلف احادیث میں متعدد صحابہ کے لئے آئی ہے، اس حدیث میں یہ بشارت چونکہ حضرت ابوبکر اور حضرت عمر کے لئے ایک ساتھ مذکور ہے اس لئے اس حدیث کو یہاں نقل کیا گیا۔