Mishkaat-al-Masabih 6010

حضرت ابوبکر اور حضرت عمر کے مناقب کا بیان

6010Mishkaat-al-Masabih

ابوبکر وعمر کی خلافت حکم نبوی ﷺ کے مطابق تھی

وعن حذيفة قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : إني لا أدري ما بقائي فيكم ؟ فاقتدوا باللذين من بعدي : أبي بكر وعمر . رواه الترمذي

اور حضرت حذیفہ کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ (ایک دن) فرمانے لگے مجھے نہیں معلوم تمہارے درمیان میری زندگی اب کتنی باقی رہ گئی ہے (ابھی کچھ دن اور جینا مقدر ہے یا وقت موعود قریب آگیا ہے) لہٰذا (آگاہ کردینا مناسب سمجھتا ہوں کہ) تم لوگ میرے بعد ان دونوں کی پیروی کرنا (جو یکے بعد دیگرے میرے جانشین اور خلیفہ ہوں گے) اور وہ ابوبکر وعمر ہیں۔ (ترمذی )۔