Mishkaat-al-Masabih 5776

نبوت کی علامتوں کا بیان

5776Mishkaat-al-Masabih

شق قمر کا معجزہ

وعن أنس قال : إن أهل مكة سألوا رسول الله صلى الله عليه و سلم أن يريهم آية فأراهم القمر شقتين حتى رأوا حراء بينهما . متفق عليه

اور حضرت انس ؓ کہتے ہیں کہ مکہ کے کافروں نے (جمع ہو کر) رسول کریم ﷺ سے مطالبہ کیا کہ (اگر) تم (نبوت کے دعوے میں) سچے ہو تو کوئی نشانی (معجزہ دکھاؤ، چناچہ آنحضرت ﷺ نے) اپنے دست مبارک کے اشارہ سے چاند کے دو ٹکڑے کر کے دکھا دئیے یہاں تک کہ ان کافروں نے حراء پہاڑ کو چاند کے ان دونوں ٹکڑوں کے درمیان دیکھا۔ ( بخاری ومسلم)