Mishkaat-al-Masabih 5616

جنت اور دوزخ کی تخلیق کا بیان۔

5616Mishkaat-al-Masabih

خضر کی وجہ تسمیہ :

وعن أبي هريرة عن النبي صلى الله عليه و سلم قال : إنما سمي الخضر لأنه جلس على فروة بيضاء فإذا هي تهتز من خلفه خضراء . رواه البخاري

اور حضرت ابوہریرہ ؓ نبی کریم ﷺ سے نقل کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا حضرت خضر (علیہ السلام) کا نام خضر (یعنی سرسبز و شاداب) اس لئے مشہور ہوا کہ وہ ایک خشک و بنجر سفید زمین پر (یا بالکل خشک گھاس) پر بیٹھے تو یکایک وہ زمین (یا خشک گھاس) ان کے پیچھے سے لہلہانے لگی اور وہاں سبزا پیدا ہوگیا (بخاری)