Mishkaat-al-Masabih 5559

جنت اور اہل جنت کے حالات کا بیان

5559Mishkaat-al-Masabih

جنت میں نیند نہیں آئے گی

وعن جابر قال : سأل رجل رسول الله صلى الله عليه و سلم : أينام أهل الجنة ؟ قال : النوم أخو الموت ولا يموت أهل الجنة . رواه البيهقي في شعب الإيمان

اور حضرت جابر ؓ کہتے ہیں کہ ایک شخص نے رسول کریم ﷺ سے پوچھا کہ کیا جنتی سوئیں گے؟ آپ ﷺ نے فرمایا نیند یعنی سونا، موت کا بھائی ہے اور ظاہر ہے کہ جنتی مریں گے نہیں ( اور جب مریں گے نہیں تو سوئیں گے بھی نہیں اس روایت کو بیہقی نے شعب الایمان میں نقل کیا ہے۔