Mishkaat-al-Masabih 5460

حشر کا بیان

5460Mishkaat-al-Masabih

اگر اسی دنیا میں قیامت کے دن کے احوال دیکھنا چاہتے ہو

وعن ابن عمر قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم من سره أن ينظر إلى يوم القيامة كأنه رأي عين فليقرأ ( إذا الشمس كورت ) و( إذا السماء انفطرت ) و( إذا السماء انشقت ) . رواه أحمد والترمذي .

اور حضرت ابن عمر ؓ کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا جو شخص قیامت کے دن ( کے احوال) کو اس طرح دیکھنا پسند کرتا ہو جیسے وہ ( ظاہری) آنکھوں سے دیکھ رہا ہو تو اس کو چاہئے کہ سورت اذ الشمس کورت، سورت اذا لسماء انفطرت اور اذالسماء انشقت پڑھے، احمد تشریح ان سورتوں میں قیامت کے احوال کا تفصیلی ذکر ہے، پس پڑھنے والا اگر ان سورتوں کو حضور قلب کے ساتھ پڑھے اور ان کے معانی میں غور فکر کرے تو یہ سورتیں قیامت کے احوال کو اس طرح مستحضر کردیتی ہیں کہ گویا وہ احوال ظاہری آنکھوں کے سامنے پیش آرہے ہیں۔