Mishkaat-al-Masabih 5458

حشر کا بیان

5458Mishkaat-al-Masabih

ہر مرنے والا پیشمان ہوتا ہے

وعنه قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم ما من أحد يموت إلا ندم . قالوا وما ندامته يا رسول الله ؟ قال إن كان محسنا ندم أن لا يكون ازداد وإن كان مسيئا ندم أن لا يكون نزع . رواه الترمذي .

اور حضرت ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا ایسا کوئی شخص نہیں ہے جو مرے اور پشیمان نہ ہو ( یعنی ہر مرنے والا بہر صورت پشیمان ہوتا ہے، پس قبل اس کے کہ موت آئے، اپنی زندگی کو غنیمت جانو اور مرنے سے پہلے زیادہ سے زیادہ اچھے کام کرلو) صحابہ کرام نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ! ندامت و پیشمانی کا سبب کیا ہوتا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا اگر وہ ( مرنے والا) نیکو کار ہوتا ہے تو اس لئے پشیمان ہوتا ہے کہ اس نے زیادہ سے زیادہ نیکی کیوں نہیں کی اور اگر وہ بدکار ہوتا ہے تو اس لئے پشیمان ہوتا ہے کہ اس نے اپنے آپ کو برائی سے کیوں نہیں روکا۔ ( ترمذی)