Mishkaat-al-Masabih 5445

حشر کا بیان

5445Mishkaat-al-Masabih

حشر کا میدان

عن سهل بن سعد قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم يحشر الناس يوم القيامة على أرض بيضاء عفراء كقرصة النقي ليس فيها علم لأحد . متفق عليه . ( متفق عليه )

حضرت سہل ابن سعد ؓ کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا قیامت کے دن لوگوں کو ایسی سرخی مائل سفید زمین پر جمع کیا جائے گا جو ( رنگ اور گولائی کے اعتبار سے چھنے ہوئے آٹے کی روٹی کے مانند ہوگی اور اس زمین پر کسی ( کے مکان و عمارت وغیرہ) کا کوئی نشان نہیں ہوگا ( بلکہ ہموار چٹیل میدان ہوگا۔ ( بخاری ومسلم )