Mishkaat-al-Masabih 5425

قرب قیامت اور جو شخص مرگیا اس پر قیامت قائم ہوگئی کا بیان

5425Mishkaat-al-Masabih

قرب قیامت کی مثال

عن أنس قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم مثل هذه الدنيا مثل ثوب شق من أوله إلى آخره فبقي متعلقا بخيط في آخره فيوشك ذلك الخيط أن ينقطع . رواه البيهقي في شعب الإيمان .

حضرت انس ؓ کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا۔ اس دنیا ( کے فنا کے قریب پہنچ جانے اور قیامت کے نزدیک آجانے) کی مثال اس کپڑے کی سی ہے جس کو شروع سے آخر تک پھاڑ ڈالا گیا ہو اور اس کے ٹکڑے آخر میں صرف ایک دھاگے سے جڑے ہوئے لٹکے ہوں اور وہ دھاگا بھی ٹوٹ جانے کے قریب ہو پس دنیا بھی اپنی ٹوٹ پھوٹ اور خاتمہ کے اتنے ہی قریب پہنچ چکی ہے، اس روایت کو بیہقی نے شعب الایمان میں نقل کیا ہے۔