Mishkaat-al-Masabih 5384

قیامت سے پہلے ظاہر ہونے والی نشانیاں اور دجال کا ذکر

5384Mishkaat-al-Masabih

دجال کے خوف سے لوگ پہاڑوں پر بھاگ جائیں گے

وعن أم شريك قالت قال رسول الله صلى الله عليه وسلم ليفرن الناس من الدجال حتى يلحقوا بالجبال قالت أم شريك قلت يا رسول الله فأين العرب يومئذ ؟ قال هم قليل . رواه مسلم .

اور حضرت ام شریک کہتی ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا لوگ دجال ( کے مکر و فریب اور فتنہ و فساد کے خوف) سے بھاگ کر پہاڑوں میں جا چھپیں گے ام شریک کہتی ہیں کہ میں نے ( یہ سن کر) عرض کیا کہ یا رسول اللہ ﷺ ان ایام میں عرب کہاں ہوں گے؟ آپ ﷺ نے فرمایا ( ان دنوں) عرب بہت کم ہوں گے اور دجال سے جہاد و مقابلہ کرنے کی طاقت وقدرت نہیں رکھیں گے۔ ( مسلم) تشریح فاین ( کہاں ہوں گے) میں حرف ف شرط محذوف کی جزا ہے، یعنی پورا جملہ گویا یوں ہے کہ جب لوگ دجال کے خوف سے بھاگتے اور چھپتے پھریں گے تو اس وقت اہل عرب کہاں ہوں گے، جن کا کام اللہ کی راہ میں جہاد کرنا اور دین کو نقصان پہنچانے والے ہر فتنہ و فساد کو دفع کرنا ہے۔