Mishkaat-al-Masabih 5258

ڈرانے اور نصیحت کرنے کا بیان

5258Mishkaat-al-Masabih

دنیا میں بتدریج نیک لوگوں کی کمی ہوتی رہے گی۔

وعن مرداس الأسلمي قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم يذهب الصالحون الأول فالأول وتبقى حفالة كحفالة الشعير أو التمر لا يباليهم الله بالة . رواه البخاري .

حضرت مرد اس اسلمی ؓ کہتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا۔ نیک بخت و صالح لوگ یکے بعد دیگرے اس دنیا سے گزرتے رہیں گے اور بدکار و ناکارہ لوگ جو یا کھجور کی بھوسی کی طرح باقی رہ جائیں گے جن کی اللہ تعالیٰ کو کوئی پرواہ نہیں ہوگی (یعنی اللہ تعالیٰ کے نزدیک ایسے لوگوں کی کوئی قدر و منزلت نہیں اور ان کے وجود کا کوئی اعتبار نہیں)۔ (بخاری)