Mishkaat-al-Masabih 5161

خدا کی اطاعت و عبادت کے لئے مال اور عمر سے محبت رکھنے کا بیان

5161Mishkaat-al-Masabih

بڑھاپے کی حرص

وعن أبي هريرة عن النبي صلى الله عليه وسلم قال لا يزال قلب الكبير شابا في اثنين في حب الدنيا وطول الأمل . متفق عليه

حضرت ابوہریرہ ؓ نبی کریم ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا۔ بوڑھے کا دل ہمیشہ دو باتوں میں جوان (قوی) رہتا ہے ایک تو دنیا کی محبت میں اور دوسرے آرزو کی درازی میں۔ (اور یہ دونوں ہی باتیں مضر ہیں کیونکہ دنیا کی محبت موت کو عزیز نہیں رکھنے دیتی اور آرزوئے درازی عمر، تاخیر عمل اور کوتاہی عمل کی مقتضی ہوتی ہے۔ بخاری، مسلم)