Mishkaat-al-Masabih 5154

آرزو اور حرص کا بیان

5154Mishkaat-al-Masabih

اللہ کے نزدیک کون مسلمان پسندیدہ ہے؟

وعن عمران بن حصين قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم إن الله يحب عبده المؤمن الفقير المتعفف أبا العيال . رواه ابن ماجه

حضرت عمران بن حصین ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا۔ اللہ تعالیٰ اس مسلمان کو محبوب رکھتا ہے جو مفلس، پارسا اور عیالدار ہو۔ (ابن ماجہ) تشریح مطلب یہ ہے کہ جو مسلمان عیالدار، مفلس و نادار ہونے کا وجود اپنی اور اپنے اہل و عیال کی معاشی ضروریات کو پات کو پورا کرنے کے لئے حرام و ناجائز اسباب و ذرائع سے اجتناب کرتا ہو اور لوگوں کے آگے ہاتھ پھیلانے سے بھی پرہیز کرتا ہو وہ کامل مسلمان ہے اس لئے اللہ تعالیٰ اس کو محبوب رکھتا ہے۔