Mishkaat-al-Masabih 5144

آرزو اور حرص کا بیان

5144Mishkaat-al-Masabih

حضور ﷺ اور صحابہ (رض) کے فقر و افلاس کا حال

وعن أبي هريرة أنه أصابهم جوع فأعطاهم رسول الله صلى الله عليه وسلم تمرة تمرة . رواه الترمذي

حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ جب فقراء صحابہ کو بھوک کی شدت نے پریشان کیا تو رسول کریم ﷺ نے ان میں سے ہر ایک کو ایک ایک کھجور عطا فرمائی۔ (ترمذی) تشریح اس حدیث سے حضرت ابوہریرہ ؓ کا مقصد یہ بتانا ہے کہ ان صحابہ ؓ پر فقر و افلاس اور کھانے پینے کی تنگی کا اتنا زیادہ غلبہ تھا کہ بسا اوقات انہیں ایک ایک کھجور پر اکتفا کرنا پڑتا تھا۔