Mishkaat-al-Masabih 4964

غصہ اور تکبر کا بیان

4964Mishkaat-al-Masabih

جس شخص میں نرمی ومہربانی نہ ہو وہ نیکی سے محروم رہتا ہے

وعن جرير عن النبي صلى الله عليه وسلم من يحرم الرفق يحرم الخير . رواه مسلم

اور حضرت جریر ؓ رسول اللہ ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا جس شخص کو نرمی و مہربانی سے محروم کیا جاتا ہے وہ گویا نیکی سے محروم سے کیا جاتا ہے۔ (مسلم) تشریح جامع صغیر کی روایت میں ہے کہ خیبر کے ساتھ کلہ کا لفظ بھی ہے لہذا حدیث کا مطلب یہ ہوا کہ جو شخص نرمی و مہربانی کی خوبیوں سے عاری ہوتا ہے وہ تمام بھلائیوں سے محروم قرار پاتا ہے گویا اس ارشاد گرامی کا مقصد نرمی و مہربانی کے وصف کی فضیلت بیان کرنا اس عظیم وصف کو حاصل کرنے کی ترغیب دلانا اور سختی کی مذمت کرنا اور یہ بات واضح کرنا ہے کہ نرمی و مہربانی تمام بھلائیوں کے حاصل ہونے کا سبب ذریعہ ہے۔