Mishkaat-al-Masabih 4936

معاملات میں احتراز اور توقف کرنے کا بیان

4936Mishkaat-al-Masabih

کسی مسلمان کو ضرر پہنچانے والے کے بارے میں وعید

وعن أبي بكر الصديق رضي الله عنه قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم ملعون من ضار مؤمنا أو مكر به . رواه الترمذي وقال هذا حديث غريب

اور حضرت ابوبکر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا وہ شخص ملعون ہے جو کسی مسلمان کو ضرر پہنچائے یا اس کے ساتھ مکر و فریب کرے اس روایت کو ترمذی نے نقل کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ حدیث غریب ہے۔ تشریح مطلب یہ ہے کہ جو شخص کسی مسلمان کو خواہ ظاہری طور پر ضرر و نقصان پہنچائے اور خواہ پوشیدہ طور پر ہو اس کو بارگاہ رب العزت کے قریب اور رحمت الٰہی سے دور قرار دیا گیا ہے۔