حسد اور بغض کی مذمت
وعن الزبير قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم دب إليكم داء الأمم قبلكم الحسد والبغضاء هي الحالقة لا أقول تحلق الشعر ولكن تحلق الدين . رواه أحمد والترمذي
اور حضرت زبیر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تم سے پہلے کی امتوں کی بیماری تمہارے اندر سرایت کرگئی ہے اور وہ بیماری حسد اور بغض ہے جو مونڈنے والی ہے اس سے میری مراد بالوں کو مونڈنا نہیں ہے بلکہ دین کو مونڈنا یعنی بغض یا حسد اتنی بری خصلت ہے کہ اس کی وجہ سے انسان کا دین و اخلاق تباہ و برباد ہوجاتا ہے بلکہ یہ خصلت دین و دنیا دونوں کے لئے بڑی نقصان دہ ہے۔ (احمد، ترمذی)