Mishkaat-al-Masabih 4678

آداب کا بیان

4678Mishkaat-al-Masabih

جو نام اچھا نہ ہو اس کو بدل دو

وعن عائشة رضي الله عنها قالت إن النبي صلى الله عليه وسلم كان يغير الاسم القبيح . رواه الترمذي

اور حضرت عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ برے نام کو بدل دیا کرتے تھے۔ (ترمذی) تشریح مثلا ایک روایت میں بیان کیا گیا ہے ایک شخص کا نام اسود یعنی کالا تھا آنحضرت ﷺ نے اس کے نام کو بدل دیا اور فرمایا کہ آج سے اس کا نام ابیض (یعنی گورا) ہے۔