Mishkaat-al-Masabih 4594

آداب کا بیان

4594Mishkaat-al-Masabih

انسان اور اس کی اولاد

عن يعلى قال إن حسنا وحسينا رضي الله عنهم استبقا إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم فضمهما إليه وقال إن الولد مبخلة مجبنة . رواه أحمد .

حضرت یعلی ؓ کہتے ہیں کہ ایک دن حسن اور حسین کہیں سے دوڑتے ہوئے رسول اکرم ﷺ کے پاس آئے تو آپ نے ان دونوں کو گلے لگا لیا اور فرمایا کہ بچے بخل کا سبب ہیں اور بزدلی کا باعث ہیں۔ (احمد ) تشریح علماء نے لکھا ہے کہ یہاں مذکورہ الفاظ سے بچوں کے تئیں شفقت و محبت اور تعریف کا اظہار مقصود ہے جب کہ پچھلی حدیث میں ان الفاظ کے ذریعہ بچوں کی برائی اور کراہت کو ظاہر کیا گیا ہے۔