Mishkaat-al-Masabih 4524

خواب کا بیان

4524Mishkaat-al-Masabih

کس وقت کا خواب زیادہ سچا ہوتا ہے ؟۔

وعن أبي سعيد عن النبي صلى الله عليه وسلم قال أصدق الرؤيا بالأسحار . رواه الترمذي والدارمي .

اور حضرت ابوسعید خدری ؓ نبی کریم ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا پچھلے پہر کا خواب زیادہ سچا ہوتا ہے۔ (ترمذی، دارمی، ) تشریح پچھلا پہر عام طور پر دل و دماغ کے سکون کا وقت ہوتا ہے اس وقت نہ صرف یہ کہ خاطر جمعی حاصل رہتی ہے بلکہ وہ نزول ملائکہ، سعادت اور قبولیت دعا کا بھی وقت ہے۔ اس لئے اس وقت جو خواب دیکھا جاتا ہے وہ زیادہ سچا ہوتا ہے۔