Mishkaat-al-Masabih 4439

طب کا بیان

4439Mishkaat-al-Masabih

سینگی کھنچوانے کا ذکر

وعن جابر أن النبي صلى الله عليه وسلم احتجم على وركه من وثء كان به . رواه أبو داود .

اور حضرت جابر ؓ کہتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے اپنے کو ل ہے پر بھری ہوئی سینگی کھنچوائی کیونکہ آپ ﷺ کے پائے مبارک پر موچ آگئی تھی۔ (ابوداؤد) تشریح وثاء واؤ کے زبر اور ثاء کے جزم کے ساتھ، اس درد اور چوٹ کو کہتے ہیں جو کسی عضو کو اس ہڈی ٹوٹے بغیر پہنچے جس کو ہماری زبان میں موچ کہا جاتا ہے۔