سرخ بادہ کا علاج
وعن أنس أن النبي صلى الله عليه وسلم كوى أسعد بن زرارة من الشوكة . رواه الترمذي وقال هذا حديث غريب .
اور حضرت انس ؓ کہتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے سعد ابن زرارہ کے جسم پر سرخ بادہ (کی بیماری کے علاج) کے لئے داغ دیا۔ اور اس روایت کو ترمذی نے نقل کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ حدیث غریب ہے۔ تشریح داغ دیا یعنی آپ ﷺ نے خود اپنے دست مبارک سے داغا یا کسی کو داغنے کا حکم دیا۔ یہ بات واضح نہیں ہوسکی ہے کہ مذکورہ بیماری کے علاج کے لئے حضرت سعد ؓ کے جسم کے کس حصے پر داغ دیا گیا تھا۔