مردانہ لباس پہننے والی عورت اور زمانہ لباس پہننے والے مرد پر آنحضرت ﷺ کی لعنت
وعن ابن أبي مليكة قال قيل لعائشة إن امرأة تلبس النعل قالت لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم الرجلة من النساء . رواه أبو داود .
اور حضرت ابوملیکہ ؓ کہتے ہیں کہ حضرت عائشہ ؓ کو بتایا گیا کہ ایک عورت مردانہ جوتے پہنتی ہے تو انہوں نے فرمایا کہ رسول کریم ﷺ نے اس عورت پر لعنت فرمائی ہے جو مردوں کی مشابہت اختیار کرے۔ (ابوداؤد) تشریح وہ مشابہت مذموم ہے جو لباس، وضع قطع، بول چال اور رہن سہن میں اختیار کی جائے اور جو عورت علم و عقل اور حکمت و دانائی میں مردوں کی مشابہت اختیار کرے تو وہ مذموم نہیں ہے جیسا کہ حضرت عائشہ ؓ کے بارے میں کہا گیا ہے کہ کانت عائشہ رجلۃ الرای (یعنی عائشہ کی عقل مردوں کی عقل کی طرح تھی )