Mishkaat-al-Masabih 4313

لباس کا بیان

4313Mishkaat-al-Masabih

حائضہ کا بدن ناپاک نہیں ہوتا

عن عائشة رضي الله عنها قالت كنت أرجل رأس رسول الله صلى الله عليه وسلم وأنا حائض . ( متفق عليه )

حضرت عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ میں نے اپنے ایام حیض میں بھی رسول کریم ﷺ کے سر مبارک میں کنگھی کیا کرتی تھی۔ (بخاری ومسلم) تشریح اس حدیث سے معلوم ہوا کہ حائضہ کا بدن ناپاک نہیں ہوتا اور یہ کہ اس (حائضہ) کے ساتھ اختلاط جائز ہے۔