Mishkaat-al-Masabih 4276

لباس کا بیان

4276Mishkaat-al-Masabih

سفید کپڑے کی فضیلت

وعن أبي الدرداء قال : قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : إن أحسن ما زرتم الله في قبوركم ومساجدكم البياض . رواه ابن ماجه

اور حضرت ابودرداء ؓ کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا وہ بہترین کپڑا کہ جس کو پہن کر تم اپنی قبروں اور اپنی مسجدوں میں اللہ تعالیٰ سے ملاقات کرو، سفید کپڑا ہے۔ (ابن ماجہ) تشریح مسجد، اللہ کا گھر ہے۔ جو شخص عبادت کے لئے مسجد میں گیا وہ گویا اللہ سے ملاقات کے لئے گیا لہٰذا وہاں سفید کپڑا پہن کر جانا بہتر ہے اسی طرح بندہ مرنے کے بعد گویا اللہ تعالیٰ سے ملاقات کرتا ہے۔ لہٰذا مردہ کو سفید کفن دینا بہتر ہے۔