Mishkaat-al-Masabih 4044

شکار کا بیان

4044Mishkaat-al-Masabih

سفید چھوٹے سانپ کو مارنے کی ممانعت

وعن ابن مسعود رضي الله عنه أن رسول الله صلى الله عليه و سلم قال : اقتلوا الحيات كلها إلا الجان الأبيض الذي كأنه قضيب فضة . رواه أبو داود

اور حضرت ابن مسعود ؓ سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا تمام سانپوں کو مارو علاوہ جان یعنی سفید چھوٹے سانپ کے جو چاندی کی چھڑی کی طرح ہوتا ہے۔ ( ابوداؤد) تشریح اس سانپ کو مارنے سے شاید اس لئے منع فرمایا گیا ہے کہ وہ ضرر نہیں پہنچاتا۔